BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

حکومت کا یومیہ پیٹرولیم قیمتوں کے فیصلے کا دفاع

اقدام سے صارفین کو منصفانہ مارکیٹ پر مبنی قیمتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی، علی پرویز ملک
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے ہفتہ کو پیٹرولیم شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی جس میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار کے بجائے یومیہ بنیادوں پر تعین کرنے کی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اصلاحات سے شفافیت کو فروغ ملے گا، مسابقت مضبوط ہوگی اور صارفین کو منصفانہ مارکیٹ پر مبنی قیمتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اوگرا، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی)، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (او میپ)، مختلف ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے نمائندوں اور پیٹرولیم ڈویژن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے طریقۂ کار پر عمل درآمد اور اس سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کا مقصد پیٹرولیم شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کے بجائے یومیہ بنیادوں پر ردوبدل کے نئے نظام سے آگاہ کرنا اور اس کے نفاذ کے دوران درپیش ممکنہ چیلنجز سے متعلق ان کی آرا حاصل کرنا تھا، تاکہ نئے طریقۂ کار پر ہموار انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔

اس اقدام کا پیٹرولیم صنعت نے بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے پیٹرولیم شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ یہ اصلاحات وزیراعظم کی ہدایت پر متعارف کرائی گئی ہیں اور وفاقی کابینہ نے بھی ان کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام حکومت کے اس عزم کا حصہ ہے جس کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے قواعد و ضوابط پر مبنی، شفاف اور مؤثر نظام قائم کرنا ہے۔

نئے طریقۂ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ریٹیل قیمتوں کا تعین شفاف، فارمولہ پر مبنی اور مارکیٹ کے بنیادی عوامل کے مطابق کیا جائے گا، جس سے قیمتوں کے تعین میں سیاسی مداخلت کے امکانات کم ہوں گے اور صارفین کو قیمتوں میں اچانک اور غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ حاصل ہوگا۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا یومیہ بنیادوں پر تعین مسابقتی اور مارکیٹ پر مبنی معیشت کی جانب ایک بنیادی پیش رفت ہے کیونکہ اس سے ہفتہ وار قیمتوں کے اعلان اور حکومتی منظوری پر انحصار کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیا نظام مارکیٹ میں ناجائز فائدہ اٹھانے کے رجحان کی روک تھام کرے گا، غیر معمولی منافع کمانے کے مواقع ختم کرے گا جبکہ صارفین کے لیے زیادہ شفاف اور منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنائے گا۔

حکام نے اجلاس کو بتایا کہ روزانہ قیمتوں کا تعین کرنے کا طریقہ کار حکومت کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے جس کا مقصد ریاستی مداخلت کو بتدریج کم کرنا اور مارکیٹ کی قوتوں کو پٹرولیم قیمتیں طے کرنے کی اجازت دینا ہے، بالکل اسی طرح جیسے زرمبادلہ کی شرح میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی آتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرولیم ڈویژن، اوگرا اور صنعتی شراکت داروں کے تعاون سے جامع معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) تیار کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (آئی ای ایف ایم)، ریفائنری ایڈجسٹمنٹس اور ٹرو اپ میکنزم سمیت تمام تکنیکی معاملات باہمی مشاورت سے حل کیے جا رہے ہیں تاکہ نظام کی کامیاب منتقلی یقینی بنائی جا سکے۔

اوگرا نے اجلاس کو یقین دہانی کرائی کہ ادارہ نئے نظام کے نفاذ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس مقصد کے لیے اپنے داخلی طریقہ کار اور ڈیٹا کی فراہمی کے نظام کو جدید بنایا جا رہا ہے۔

اتھارٹی روزانہ پٹرولیم قیمتوں کا ڈیٹا بھی جاری کرے گی تاکہ شفافیت اور عوامی رسائی میں اضافہ ہو،۔اجلاس میں سپلائی چین، ذخائر کے انتظام اور حقیقی وقت میں ڈیٹا کی دستیابی سمیت مختلف عملی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

حکومت نےصنعتی نمائندوں کو یقین دلایا کہ تمام انتظامی اور تکنیکی مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جو منتقلی کے عمل کی نگرانی اور باہمی اتفاق رائے سے مسائل کے حل کو یقینی بنائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اوگرا، ضلعی انتظامیہ، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، ڈیلرز، او سی اے سی اور او میپ سمیت تمام متعلقہ اداروں کاکردار اس اصلاحاتی عمل کی کامیابی کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر بڑی اصلاح کے آغاز میں بعض عملی مشکلات سامنے آتی ہیں، تاہم حکومت عوامی مفاد کے تحفظ، صنعت کے استحکام اور پٹرولیم شعبے کی طویل المدتی پائیداری کے لیے پُرعزم ہے۔

اجلاس کے دوران او سی اے سی، او میپ، ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں نے یومیہ قیمتوں کے نظام سے متعلق بعض عملی خدشات اور تجاویز پیش کیں۔

وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ تمام جائز تحفظات کو مسلسل مشاورت اور تعاون کے ذریعے دور کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر علی پرویز ملک نےپٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کو ہدایت کی کہ صنعتی نمائندوں کے ساتھ مزید مشاورتی اجلاس منعقد کیے جائیں تاکہ تکنیکی فارمولے کو مزید بہتر بنایا جا سکے باقی ماندہ مسائل کا حل نکالا جائے اور یومیہ پٹرولیم قیمتوں کے نظام کا کامیاب نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026


Comments

200 حروف