میٹا کی فیس بک اور انسٹاگرام سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
- اتوار کی صبح 07:46 تک امریکہ میں انسٹاگرام کے مزید 2,829 صارفین نے ایپ میں خرابی کی شکایات درج کروائیں
میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورکس انسٹاگرام اور فیس بک اتوار کو بندش کا شکار نظر آئے، جہاں صارفین نے ایپ اور ویب سائٹ کے استعمال میں مشکلات کی شکایات درج کروائیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق گرین وچ کے معیاری وقت کہ ایم ٹی کے مطابق اتوار کی صبح 07:46 تک امریکہ میں فیس بک کے 4,808 صارفین نے شکایات درج کروائیں، جن میں سے 63 فیصد صارفین کو ویب سائٹ تک رسائی میں دشواری کا سامنا تھا۔اسی طرح اتوار کو ہی 08:18 جی ایم ٹی تک امریکہ میں انسٹاگرام کے مزید 2,829 صارفین کی جانب سے بھی ایپ میں خرابی سے متعلق شکایات فائل کی گئیں۔
رائٹرز کی جانب سے کی جانے والی جانچ پڑتال میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ سنگاپور میں فیس بک اور انسٹاگرام تک رسائی میں وقفے وقفے سے تعطل آ رہا ہے۔میٹا کی جانب سے اس حوالے سے بذریعہ ای میل بھیجی گئی تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
























Comments