BR100 Increased By (0.92%)
BR30 Increased By (0.99%)
KSE100 Increased By (0.6%)
KSE30 Increased By (0.64%)
BAFL 60.01 Increased By ▲ 0.23 (0.38%)
BIPL 24.53 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.37 Increased By ▲ 0.21 (0.67%)
CNERGY 11.63 Increased By ▲ 0.05 (0.43%)
DFML 16.61 Increased By ▲ 0.22 (1.34%)
DGKC 205.44 Increased By ▲ 1.93 (0.95%)
FABL 93.79 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 61.00 Increased By ▲ 0.79 (1.31%)
FFL 14.91 Increased By ▲ 0.29 (1.98%)
GGL 21.03 Increased By ▲ 1.02 (5.1%)
HBL 306.00 Increased By ▲ 2.93 (0.97%)
HUBC 212.30 Decreased By ▼ -0.43 (-0.2%)
HUMNL 8.18 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 25.87 Increased By ▲ 0.37 (1.45%)
MLCF 107.79 Increased By ▲ 1.03 (0.96%)
OGDC 312.13 Increased By ▲ 1.48 (0.48%)
PAEL 34.60 Increased By ▲ 0.42 (1.23%)
PIBTL 13.53 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 283.05 Increased By ▲ 3.75 (1.34%)
PPL 225.24 Increased By ▲ 2.94 (1.32%)
PRL 80.30 Increased By ▲ 0.81 (1.02%)
SNGP 91.39 Increased By ▲ 0.39 (0.43%)
SSGC 23.62 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.04 (-0.52%)
TPLP 13.62 Increased By ▲ 0.79 (6.16%)
TRG 54.06 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.04 (-3.23%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان میں کاروباری اعتماد میں نمایاں کمی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی گراوٹ کا شکار

  • ستمبر اور اکتوبر 2026 کے سروے نتائج کے مطابق کاروباری اعتماد 36 فیصد پوائنٹس کی کمی کے بعد منفی 23 فیصد ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ سمیت مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور وسیع تر عدم استحکام کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر مسلسل بڑھتے دباؤ کے باعث پاکستان میں کاروباری اعتماد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین بزنس کانفیڈنس سروے کے مطابق، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مجموعی کاروباری برادری کے مقابلے میں بھی زیادہ نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ستمبر اور اکتوبر 2026 میں ملک بھر میں کیے گئے سروے کے نتائج کے مطابق کاروباری اعتماد 36 فیصد پوائنٹس کی کمی کے بعد گزشتہ سروے کے مثبت 13 فیصد سے کم ہوکر منفی 23 فیصد ہوگیا۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اس سے بھی زیادہ کمی ہوئی جہاں او آئی سی سی آئی کے ارکان کا بزنس کانفیڈنس 55 فیصد پوائنٹس کم ہوکر مثبت 28 فیصد سے منفی 27 فیصد ہوگیا جو مجموعی کاروباری برادری کے مقابلے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کے زیادہ منفی ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

سروے کے نتائج پاکستان کے کاروباری ماحول کی عکاسی کرتے ہیں کیونکہ یہ ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں مینوفیکچرنگ، خدمات اور ریٹیل کے شعبوں سے وابستہ کاروباری اداروں کی آرا پر مبنی ہیں، جو مجموعی طور پر پاکستان کی جی ڈی پی کا تقریباً 80 فیصد حصہ رکھتے ہیں۔

کاروباری اعتماد میں کمی کی اہم وجوہات میں توانائی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، مہنگائی، کاروباری اخراجات میں اضافہ، سیکیورٹی خدشات، عالمی سیاسی کشیدگی اور حکومتی پالیسیوں میں غیر یقینی صورتحال شامل ہیں۔اگرچہ معیشت کے بعض اہم اشاریوں میں بہتری آئی ہے، تاہم سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتاہے کہ یہ بہتری کاروباری ماحول اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں بہتری لانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

سروے کے مطابق ریٹیل اور ہول سیل شعبے میں کاروباری اعتماد سب سے زیادہ 45 فیصد پوائنٹس کم ہوکر مثبت 20 فیصد سے منفی 25 فیصد ہوگیا۔ اسی طرح مینوفیکچرنگ شعبے میں اعتماد 34 فیصد پوائنٹس کی کمی سے منفی 25 فیصد جبکہ خدمات کے شعبے میں 31 فیصد پوائنٹس کم ہوکر منفی 17 فیصد پر آگیا۔ اس طرح تینوں شعبوں میں کاروباری اعتماد منفی ہوگیا ہے۔

سروے کے مطابق سرمایہ کاری اور روزگار سے متعلق کاروباری توقعات میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سرمایہ کاری سے متعلق اعتماد مثبت 2 فیصد سے کم ہوکر منفی 14 فیصد، جبکہ روزگار سے متعلق توقعات 23 فیصد پوائنٹس کی کمی کے بعد منفی 6 فیصد پر آگئی ہیں۔ اسی طرح کاروبار میں توسیع کی توقعات بھی 27 فیصد پوائنٹس کم ہوکر محض 3 فیصد کی مثبت سطح پر رہ گئی ہیں۔

سروے کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان میں کاروباری صورتحال کو منفی قرار دینے والے اداروں کی شرح 47 فیصد سے بڑھ کر 78 فیصد ہوگئی ہے۔ آئندہ چھ ماہ میں کاروباری حالات مزید خراب ہونے کی توقع رکھنے والے اداروں کی شرح بھی 34 فیصد سے بڑھ کر 44 فیصد ہوگئی، جبکہ بہتری کی توقع رکھنے والے اداروں کی شرح مئی 2026 کے 47 فیصد کے مقابلے میں کم ہوکر 23 فیصد رہ گئی ہے۔

او آئی سی سی آئی کے صدر عمر احسن خان نے سروے کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا سروے کے نتائج پالیسی سازوں کے لیے ایک اہم پیغام ہیں، کیونکہ پاکستان اس وقت سرمایہ کاری کے فروغ اور نجی شعبے کی قیادت میں پائیدار معاشی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری اعتماد، خصوصاً غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں کمی، سرمایہ کاری کی راہ میں حائل بنیادی اور اسٹرکچرل مسائل کے حل کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مستحکم حکومتی پالیسیاں، مسابقتی ٹیکس نظام، سستی اور قابل اعتماد توانائی کی فراہمی اور حکومتی فیصلوں میں تسلسل ضروری ہے۔ کاروباری اعتماد کی بحالی نئی سرمایہ کاری کے حصول، کاروباری سرگرمیوں میں توسیع اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

او آئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم نے چیمبر کے ارکان کے کاروباری اعتماد میں نمایاں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں کاروبار کے مختلف چیلنجز کے باوجود روایتی طور پر زیادہ مثبت توقعات رکھتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی سی آئی کے ارکان کی جانب سے سروے میں ظاہر کی گئی مایوسی تشویش کا باعث ہے۔ چیمبر کے ارکان پاکستان میں طویل عرصے سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ ہیں اور ماضی میں ان کا اعتماد مجموعی کاروباری برادری کے مقابلے میں زیادہ رہا ہے، تاہم اب یہ رجحان تبدیل ہوگیا ہے جس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کے خدشات کو صرف عالمی غیر یقینی صورتحال سے منسوب نہیں کیا جاسکتا، بلکہ یہ پاکستان کے کاروباری ماحول سے متعلق مسائل کی بھی نشاندہی کرتے ہیں، جن کے حل کے لیے بروقت اقدامات ضروری ہیں۔

سروے کے مطابق مہنگائی میں اضافہ اور بھاری ٹیکس کاروباری ترقی کے لیے دو بڑے چیلنجز ہیں، جنہیں بالترتیب 84 فیصد اور 81 فیصد شرکا نے اہم مسائل قرار دیا۔ اس کے علاوہ توانائی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتیں بھی کاروباری اداروں کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔

او آئی سی سی آئی نے سروے میں سامنے آنے والے خدشات کے حل اور کاروباری اعتماد کی بحالی کے لیے حکومت اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ چیمبر کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور پاکستان میں نجی شعبے کی قیادت میں پائیدار معاشی ترقی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Comments

200 حروف