190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی درخواست
- عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ سے شفافیت اور نظام انصاف پر عوامی اعتماد کو فروغ ملے گا، درخواست
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔
آج نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ سے شفافیت اور نظام انصاف پر عوامی اعتماد کو فروغ ملے گا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ انصاف کی فراہمی، عدالتی کارروائی میں شفافیت اور نظام انصاف پر عوامی اعتماد کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیلوں کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کا حکم دیا جائے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف ان اپیلوں کی سماعت کریں گے جس پر عدالت نے دلائل طلب کررکھے ہیں۔




















Comments