BR100 Increased By (0.9%)
BR30 Increased By (1.05%)
KSE100 Increased By (0.68%)
KSE30 Increased By (0.74%)
BAFL 59.90 Increased By ▲ 0.12 (0.2%)
BIPL 24.58 Increased By ▲ 0.18 (0.74%)
BOP 31.58 Increased By ▲ 0.42 (1.35%)
CNERGY 11.75 Increased By ▲ 0.17 (1.47%)
DFML 16.90 Increased By ▲ 0.51 (3.11%)
DGKC 206.50 Increased By ▲ 2.99 (1.47%)
FABL 93.55 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
FCCL 61.30 Increased By ▲ 1.09 (1.81%)
FFL 14.91 Increased By ▲ 0.29 (1.98%)
GGL 20.60 Increased By ▲ 0.59 (2.95%)
HBL 306.01 Increased By ▲ 2.94 (0.97%)
HUBC 212.97 Increased By ▲ 0.24 (0.11%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 25.78 Increased By ▲ 0.28 (1.1%)
MLCF 108.25 Increased By ▲ 1.49 (1.4%)
OGDC 311.74 Increased By ▲ 1.09 (0.35%)
PAEL 34.67 Increased By ▲ 0.49 (1.43%)
PIBTL 13.60 Increased By ▲ 0.08 (0.59%)
PIOC 283.52 Increased By ▲ 4.22 (1.51%)
PPL 224.52 Increased By ▲ 2.22 (1%)
PRL 80.61 Increased By ▲ 1.12 (1.41%)
SNGP 91.33 Increased By ▲ 0.33 (0.36%)
SSGC 23.72 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.02 (-0.26%)
TPLP 13.10 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
TRG 54.10 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.02 (-1.61%)
کاروبار اور معیشت

بنگلہ دیشی اوسیرس گروپ ایڈوٹکو کا پاکستان میں ٹاور کاروبار خریدے گا

  • معاہدوں کی تکمیل معمول کی شرائط سے مشروط
شائع اپ ڈیٹ

بنگلہ دیش پر توجہ مرکوز رکھنے والی نجی سرمایہ کاری کی کمپنی دی اوسیرس گروپ نے ملائیشیا کی ٹیلی کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر کمپنی ایڈوٹکو کے پاکستان میں مکمل کاروبار کے حصول پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ معاہدہ اس کی پیرنٹ کمپنی ایکسیٹا گروپ کے بین الاقوامی ٹاور آپریشنز کی وسیع تر تنظیمِ نو کا حصہ ہے۔

اوسیرس گروپ کی جانب سے 23 نومبر کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت ایڈوٹکو ٹاورز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا مکمل کاروبار حاصل کیا جائے گا جو ملک بھر میں تقریباً 3 ہزار ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز چلا رہی ہے۔

معاہدے کو حتمی شکل دینے کا عمل معمول کی قانونی و دیگر شرائط سے مشروط ہے جن میں پاکستان میں متعلقہ ریگولیٹری اداروں کی منظوری بھی شامل ہے۔

مجوزہ معاہدوں کے تحت ایکسیٹا ملائیشیا کی کمپنی ایڈوٹکو میں اپنے تقریباً 15.645 فیصد حصص خزانہ نیشنل برہاد (خزانہ) کو فروخت کرے گی۔ اس کے علاوہ فلپائن، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، پاکستان اور کمبوڈیا میں ایڈوٹکو کے کاروبار کی ملکیت بھی نئے خریداروں کو منتقل کردی جائے گی۔ اس اقدام سے ایکسیٹا کو اپنے بین الاقوامی کاروباری اثاثوں کی قدر سے فائدہ اٹھانے اور مالی پوزیشن مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

ایکسیٹا کے چیئرمین تن سری شہریل رضا رضوان نے کہا کہ یہ مجوزہ معاہدے ایکسیاٹا 28: ایشیا کی ترقی میں پیش قدمی حکمتِ عملی کے تحت کمپنی کی تبدیلی کے عمل اور کاروباری پورٹ فولیو کو بہتر بنانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایڈوٹکو ایک مضبوط علاقائی انفرااسٹرکچر پلیٹ فارم کی حیثیت سے ترقی کرچکی ہے، ہمارا خیال ہے کہ اس کے کاروباری سفر کے اس مرحلے پر اب تک پیدا کی گئی قدر کے ایک حصے سے فائدہ اٹھانے کا یہ مناسب وقت ہے جبکہ ایڈوٹکو ملائیشیا کے مستقبل میں ہماری خاطر خواہ شراکت داری برقرار رہے گی۔

یہ معاہدہ ملائیشیا کے لیے مثبت ہے۔ اس سے قومی ملکیت برقرار رہے گی اور ٹیلی کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر کے شعبے میں ملائیشیا کی قیادت کا تسلسل یقینی ہوگا جبکہ ملک میں رابطوں کے نظام کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل مسابقت بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ فیصلہ ایکسیٹا کے کاروباری اثاثوں کے انتظام کے لیے ہمارے منظم اور سوچے سمجھے طریقۂ کار کی عکاسی کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہم اپنی مضبوط مالی و کاروباری پوزیشن کی بنیاد پر ترقی کا سفر جاری رکھیں۔

Comments

200 حروف