BR100 Increased By (0.9%)
BR30 Increased By (1.05%)
KSE100 Increased By (0.68%)
KSE30 Increased By (0.74%)
BAFL 59.85 Increased By ▲ 0.07 (0.12%)
BIPL 24.58 Increased By ▲ 0.18 (0.74%)
BOP 31.57 Increased By ▲ 0.41 (1.32%)
CNERGY 11.74 Increased By ▲ 0.16 (1.38%)
DFML 16.90 Increased By ▲ 0.51 (3.11%)
DGKC 206.23 Increased By ▲ 2.72 (1.34%)
FABL 93.48 Decreased By ▼ -0.05 (-0.05%)
FCCL 61.35 Increased By ▲ 1.14 (1.89%)
FFL 14.93 Increased By ▲ 0.31 (2.12%)
GGL 20.60 Increased By ▲ 0.59 (2.95%)
HBL 306.48 Increased By ▲ 3.41 (1.13%)
HUBC 212.89 Increased By ▲ 0.16 (0.08%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 25.88 Increased By ▲ 0.38 (1.49%)
MLCF 108.21 Increased By ▲ 1.45 (1.36%)
OGDC 311.69 Increased By ▲ 1.04 (0.33%)
PAEL 34.66 Increased By ▲ 0.48 (1.4%)
PIBTL 13.60 Increased By ▲ 0.08 (0.59%)
PIOC 283.52 Increased By ▲ 4.22 (1.51%)
PPL 224.52 Increased By ▲ 2.22 (1%)
PRL 80.60 Increased By ▲ 1.11 (1.4%)
SNGP 91.42 Increased By ▲ 0.42 (0.46%)
SSGC 23.72 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.02 (-0.26%)
TPLP 13.10 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
TRG 54.10 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.02 (-1.61%)
پاکستان

اختلافات اتفاق رائے سے حل کریں، وزیراعظم نے وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

  • اس طرح کے بیانات سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف عوامی سطح پر بیانات دینے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کابینہ ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات باہمی افہام و تفہیم اور اتفاقِ رائے سے حل کریں۔

وزیراعظم کی یہ ہدایت بظاہر نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان حالیہ دنوں میں ہونے والی لفظی کشیدگی کے بعد سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی توجہ بدستور عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز ہے۔ ملک معاشی استحکام کے مرحلے سے آگے بڑھتے ہوئے پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ ایسی سیاست کو فروغ دیا جس کا محور ترقی اور پیشرفت ہو۔

وزیراعظم نے تمام وفاقی وزرا کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ساتھی وزرا کے خلاف سیاسی نوعیت کے بیانات دینے سے گریز کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے بیانات سے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے اور حکومت کی ترقیاتی ترجیحات سے توجہ ہٹتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ ارکان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں عوامی خدمت اور ترقیاتی امور پر اپنی توجہ برقرار رکھنی چاہیے۔

وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس نوعیت کے بیانات سے گریز کریں اور تعمیری مکالمے کو فروغ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام یقینی بنانے میں تمام سیاسی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ ہدایت رانا ثنااللہ اور محسن نقوی کے درمیان اضافی صوبوں کے قیام کی تجویز پر ہونے والی عوامی بیان بازی کے بعد سامنے آئی ہے۔

پیر کو ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے الزام عائد کیا کہ محسن نقوی کو اس تجویز پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت سے مشاورت کے لیے چار ماہ کا وقت ملا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے پارٹی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا۔ رانا ثنااللہ نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اعتماد میں لینے میں اس ناکامی کو مکمل ناکامی قرار دیا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو یہ تجویز آگے بڑھانے سے پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے مشاورت کرنی چاہیے تھی۔

ان کے یہ بیانات محسن نقوی کی جانب سے ایک روز قبل دیے گئے اس بیان کے بعد سامنے آئے جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کابینہ کے ایک رکن کو خبردار کیا تھا کہ وہ بار بار ان پر تنقید کرنے سے گریز کریں، بصورتِ دیگر اگر انہوں نے جواب دیا تو متعلقہ وزیر کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا۔

بعد ازاں رانا ثنااللہ نے تسلیم کیا کہ محسن نقوی کا اشارہ انہی کی جانب تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ ان پر جتنی چاہیں تنقید کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پر جاری تنازع کے دوران محسن نقوی نے پیر کو وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات بھی کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتِ حال اور مجموعی قومی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تاہم جاری کردہ بیان میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ نئے صوبوں کے قیام کی تجویز بھی زیرِ بحث آئی یا نہیں۔

محسن نقوی نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی۔

نئے صوبوں کے قیام کی تجویز کو حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔ پی ٹی آئی نے اس معاملے پر اپنے مؤقف کو پارٹی کے جیل میں قید بانی چیئرمین عمران خان کی رائے سے مشروط کردیا ہے۔

Comments

200 حروف