مارکٹس
پام آئل کی قیمت میں مسلسل کمی، 8 ماہ کی کم ترین سطح پر
*پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ 12 رنگٹ یا 0.28 فیصد کمی کے بعد 4,205 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آگیا
ملائیشی پام آئل کے فیوچر نرخ پیر کو مسلسل پانچویں سیشن میں گر گئے اور آٹھ ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح کے قریب آگئے۔ دالیان میں نباتاتی تیل کی قیمتوں میں کمزوری کے باعث مارکیٹ کا رجحان بھی متاثر ہوا۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں فروری میں ترسیل کے لیے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ 12 رنگٹ یا 0.28 فیصد کمی کے بعد 4,205 رنگٹ (1,023.11 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگیا۔
گزشتہ ہفتے اس کنٹریکٹ کی قیمت میں 5.49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
























Comments