BR100 Increased By (0.8%)
BR30 Increased By (0.67%)
KSE100 Increased By (0.57%)
KSE30 Increased By (0.67%)
BAFL 60.22 Increased By ▲ 0.23 (0.38%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 31.29 Increased By ▲ 0.03 (0.1%)
CNERGY 11.74 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
DFML 17.09 Increased By ▲ 0.77 (4.72%)
DGKC 205.50 Increased By ▲ 3.63 (1.8%)
FABL 94.16 Increased By ▲ 0.30 (0.32%)
FCCL 60.50 Increased By ▲ 1.21 (2.04%)
FFL 14.40 Increased By ▲ 0.25 (1.77%)
GGL 19.40 Decreased By ▼ -0.08 (-0.41%)
HBL 303.49 Decreased By ▼ -0.01 (-0%)
HUBC 208.23 Increased By ▲ 1.87 (0.91%)
HUMNL 8.26 Increased By ▲ 0.14 (1.72%)
KEL 6.12 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 25.81 Increased By ▲ 0.07 (0.27%)
MLCF 105.80 Increased By ▲ 2.55 (2.47%)
OGDC 313.30 Increased By ▲ 0.51 (0.16%)
PAEL 34.44 Decreased By ▼ -0.39 (-1.12%)
PIBTL 13.65 Decreased By ▼ -0.07 (-0.51%)
PIOC 277.99 Increased By ▲ 8.32 (3.09%)
PPL 224.70 Increased By ▲ 2.08 (0.93%)
PRL 81.00 Decreased By ▼ -1.16 (-1.41%)
SNGP 91.75 Increased By ▲ 0.34 (0.37%)
SSGC 23.96 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
TELE 7.58 Increased By ▲ 0.26 (3.55%)
TPLP 12.85 Increased By ▲ 0.09 (0.71%)
TRG 52.80 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
UNITY 8.36 Decreased By ▼ -0.12 (-1.42%)
WTL 1.38 Decreased By ▼ -0.01 (-0.72%)

اینگرو فرٹیلائزرز اور وسیلہ نے کاشتکاروں کو فصلوں کی غذائی ضروریات کے مطابق خصوصی کھادوں اور مستند زرعی رہنمائی کی فراہمی کے لیے شراکت داری کی ہے۔ اس اشتراک کا مقصد کاشتکاروں کو فصلوں کی غذائی ضروریات سے متعلق بہتر فیصلے کرنے، زرعی پیداوار بڑھانے اور منافع میں اضافے کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے۔

اس شراکت داری کے ذریعے وسیلہ کے کاشتکاروں تک رسائی کے پلیٹ فارم اور زرعی مشاورتی خدمات کو اینگرو فرٹیلائزرز کی فصلوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے والی خصوصی مصنوعات کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے، جس سے کاشتکاروں کو اپنی فصلوں کے مطابق موزوں کھادوں کے انتخاب اور مؤثر استعمال میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام سے فصلوں کی بہتر نشوونما، زرعی پیداوار میں اضافے اور کاشتکاروں کو بہتر نتائج حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر اینگرو فرٹیلائزرز کے نائب صدر مارکیٹنگ اویس مشتاق پراچہ نے کہا کہ اینگرو فرٹیلائزرز کا یقین ہے کہ کمپنی کی کامیابی کا دارومدار کاشتکاروں کی کامیابی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیلہ کے ساتھ شراکت داری کا مقصد کاشتکاروں کو فصلوں کی مخصوص غذائی ضروریات پوری کرنے والی خصوصی کھادوں تک بہتر رسائی فراہم کرنا اور پیداوار میں اضافے کے لیے مؤثر رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اینگرو زبردست یوریا، جس میں یوریا کے ساتھ بائیو ایکٹیو زنک شامل ہے، اور اینگرو زخیز، جو پوٹاش سمیت اہم غذائی اجزاء فراہم کرتی ہے، ایسی مصنوعات ہیں جو فصلوں کی صحت مند نشوونما اور بہتر پیداوار کے لیے کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس موقع پر وسیلہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر تانیا ایڈرس نے کہا کہ وسیلہ کا قیام کاشتکاروں کو ضروری زرعی اشیا اور قابلِ اعتماد مشاورتی خدمات بروقت فراہم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے، بالخصوص چاول کی کاشت کے اہم موسم میں جب انہیں بروقت رہنمائی اور معیاری زرعی مصنوعات کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیلہ کا ہدف کاشتکاروں کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے انہیں بروقت اور موزوں رہنمائی فراہم کرنا اور ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

Comments

200 حروف