BR100 Increased By (0.38%)
BR30 Increased By (0.7%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.34%)
BAFL 59.96 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 24.35 Decreased By ▼ -0.08 (-0.33%)
BOP 31.32 Increased By ▲ 0.06 (0.19%)
CNERGY 11.72 Decreased By ▼ -0.11 (-0.93%)
DFML 16.48 Increased By ▲ 0.16 (0.98%)
DGKC 204.10 Increased By ▲ 2.23 (1.1%)
FABL 93.85 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 60.08 Increased By ▲ 0.79 (1.33%)
FFL 14.15 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 19.44 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 301.89 Decreased By ▼ -1.61 (-0.53%)
HUBC 207.50 Increased By ▲ 1.14 (0.55%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.13 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.01 Increased By ▲ 0.27 (1.05%)
MLCF 105.40 Increased By ▲ 2.15 (2.08%)
OGDC 314.60 Increased By ▲ 1.81 (0.58%)
PAEL 34.55 Decreased By ▼ -0.28 (-0.8%)
PIBTL 13.76 Increased By ▲ 0.04 (0.29%)
PIOC 275.00 Increased By ▲ 5.33 (1.98%)
PPL 227.25 Increased By ▲ 4.63 (2.08%)
PRL 81.53 Decreased By ▼ -0.63 (-0.77%)
SNGP 91.20 Decreased By ▼ -0.21 (-0.23%)
SSGC 23.83 Decreased By ▼ -0.10 (-0.42%)
TELE 7.41 Increased By ▲ 0.09 (1.23%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.11 (-0.86%)
TRG 52.79 No Change ▼ 0.00 (0%)
UNITY 8.41 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
WTL 1.41 Increased By ▲ 0.02 (1.44%)
کھیل

سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست، پاکستان نے سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی

  • وزیراعظم کی ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے مہمان ٹیم کی جانب سے دیا گیا 90 رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

عامر جمال 34 اور اذان اویس 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد عباس کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز سے دوبارہ شروع کی تو ملن رتھنائیکے 66 اور اسیتھا فرنینڈو 2 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اسیتھا فرنینڈو گزشتہ روز کے اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جس کے ساتھ ہی سری لنکا کی دوسری اننگز 316 رنز پر تمام ہو گئی۔ ملن رتھنائیکے 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ رضا اللہ نے دو جبکہ ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز میں 227 رنز کی برتری حاصل کرنے کے باعث پاکستان کو کامیابی کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

عامر جمال 34 اور اذان اویس 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ طبیب عارف 13 اور محمد طحہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو اور لاہیرو کمارا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ ٹیم کی جیت سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چند نئے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک نئی ٹیم ہے لیکن انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جیت ہمیشہ آپ کو اطمینان اور اعتماد دیتی ہے۔

ہم ایک مثبت ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ میچ کی صورتحال چاہے کچھ بھی ہو، ہر کھلاڑی میں لڑنے کا جذبہ زندہ رہے۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان کوسل مینڈس نے کہا کہ پہلی اننگز میں 98 رنز پر آؤٹ ہونے سے ان کی ٹیم کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ جب بات بیٹنگ اور فیلڈنگ کی آتی ہے تو ہمیں کچھ شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، تاہم ہم نے وقفے وقفے سے اچھی بولنگ کی۔

وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، محنت اور ٹیم ورک کو سراہا ہے۔

جمعے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے قوم کے لیے خوشی کا باعث بنی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا، امید ہے کہ وہ یہ کارکردگی جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی اچھا کھیل پیش کرنے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی کی مینجمنٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

Comments

200 حروف