BR100 Increased By (0.92%)
BR30 Increased By (0.55%)
KSE100 Increased By (0.76%)
KSE30 Increased By (0.92%)
BAFL 60.24 Increased By ▲ 0.56 (0.94%)
BIPL 24.49 Increased By ▲ 0.06 (0.25%)
BOP 31.42 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 12.00 Increased By ▲ 0.10 (0.84%)
DFML 17.27 Decreased By ▼ -0.33 (-1.88%)
DGKC 203.30 Increased By ▲ 2.34 (1.16%)
FABL 93.49 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.76 Increased By ▲ 0.27 (0.45%)
FFL 14.40 Increased By ▲ 0.05 (0.35%)
GGL 19.76 Decreased By ▼ -0.03 (-0.15%)
HBL 305.99 Increased By ▲ 1.86 (0.61%)
HUBC 207.17 Increased By ▲ 1.13 (0.55%)
HUMNL 8.19 Increased By ▲ 0.20 (2.5%)
KEL 6.24 Increased By ▲ 0.04 (0.65%)
LOTCHEM 26.22 Increased By ▲ 1.67 (6.8%)
MLCF 104.60 Increased By ▲ 0.89 (0.86%)
OGDC 313.71 Increased By ▲ 0.98 (0.31%)
PAEL 34.94 Increased By ▲ 0.06 (0.17%)
PIBTL 13.90 Increased By ▲ 0.03 (0.22%)
PIOC 273.01 Increased By ▲ 1.37 (0.5%)
PPL 224.30 Increased By ▲ 1.43 (0.64%)
PRL 83.30 Increased By ▲ 0.94 (1.14%)
SNGP 92.49 Decreased By ▼ -2.26 (-2.39%)
SSGC 24.06 Increased By ▲ 0.55 (2.34%)
TELE 7.40 Increased By ▲ 0.05 (0.68%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.08 (0.63%)
TRG 53.25 Increased By ▲ 0.26 (0.49%)
UNITY 8.62 Increased By ▲ 0.14 (1.65%)
WTL 1.31 No Change ▼ 0.00 (0%)

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2026 کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران غیر ملکی اقتصادی معاونت بڑھ کر 5.549 ارب ڈالر ہوگئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران یہ 1.815 ارب ڈالر تھی۔

اس اضافے کی وجہ دوطرفہ مالی معاونت میں نمایاں اضافے کو قرار نہیں دیا جاسکتا، کیونکہ اس میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران دوطرفہ معاونت 42.15 ملین ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 50.56 ملین ڈالر تھی۔ اسی طرح کثیرالجہتی مالی معاونت بھی رواں سال 36.06 ملین ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 50.56 ملین ڈالر تھی۔ اس کے برعکس غیر ملکی اقتصادی معاونت میں اضافے کی بنیادی وجہ قرضوں پر بڑے پیمانے پر انحصار ہے جس میں قرضی سیکیورٹیز کے اجرا، بیرونی منڈیوں سے قرض حاصل کرنے اور بیرونِ ملک کمرشل بینکوں سے قرض لینے کے ذرائع شامل ہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بانڈز کے اجرا سے 2,949.19 ملین ڈالر حاصل ہوئے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں اس مد میں کوئی رقم حاصل نہیں ہوئی تھی۔ اس کی دو ممکنہ وجوہات تھیں: یا تو ملکی معیشت کی مسلسل غیر مستحکم صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کو پیش کی جانے والی شرحِ منافع (ییلڈ) بہت زیادہ تھی یا پھر حکومت اس شرحِ منافع پر قرض لینا اپنے لیے ناقابلِ برداشت سمجھتی تھی۔اس مؤقف کی تصدیق دسمبر 2023 میں اُس وقت کے نگران وزیرِ خزانہ نے بھی سرِعام کی تھی۔

موجودہ وزیرِ خزانہ رواں سال ستمبر میں 3 ارب ڈالر مالیت کے ریکارڈ دو حصوں پر مشتمل خودمختار یورو بانڈ کے اجرا پر بارہا اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں۔ یہ 2021 کے بعد پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مارکیٹ میں بانڈز کی پہلی فروخت تھی۔ وزیرِ خزانہ کے مطابق اس بانڈ کے اجرا کی پیشکش کو مطلوبہ رقم سے دو گنا زیادہ سرمایہ کاروں کی جانب سے پیشکشیں موصول ہوئیں جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مارکیٹ بنتا جارہا ہے۔

تاہم ان بانڈز پر شرحِ منافع دوطرفہ اور کثیرالجہتی قرض دہندگان کی جانب سے فراہم کردہ شرح کے مقابلے میں تقریباً دو گنا تھی۔ پہلے حصے (Tranche) کے تحت 1.75 ارب ڈالر کے بانڈز، جن کی مدتِ تکمیل 5.5 سال ہے، پر کوپن ریٹ 7.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سالانہ کوپن ادائیگی کی لاگت 131.26 ملین ڈالر بنتی ہے جبکہ باقی 1.28 ارب ڈالر کے بانڈز جن کی مدتِ تکمیل 10 سال ہے پر شرحِ منافع 7.90 فیصد مقرر کی گئی ہے جس کے تحت سالانہ ادائیگی کی لاگت 98.75 ملین ڈالر ہے۔

طویل مدت کے بانڈز پر شرحِ منافع نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی ایک مثال امریکا میں بانڈز کی موجودہ صورتحال ہے جہاں 17 نومبر 2026 تک مختلف معیاری مدتوں کے امریکی بانڈز کی شرحِ منافع بڑھ کر ناقابلِ برداشت حد تک بلند ہوگئی تھی اور یہ شرح 4.26 فیصد سے 5.47 فیصد کے درمیان رہی جبکہ 10 سالہ امریکی ٹریژری بانڈ تقریباً 5.09 فیصد سے 6.12 فیصد کی شرحِ منافع پر ٹریڈ کررہا تھا۔ یہ شرح پاکستان کی جانب سے پیش کردہ بانڈز کی شرحِ منافع سے کم تھی، تاہم امریکی محکمہ خزانہ کے لیے بھی شدید تشویش کا باعث بنی ہوئی تھی۔

3 ارب ڈالر کے بانڈز کے اجرا پر پاکستان کے لیے سالانہ مجموعی لاگت کا تخمینہ 230 ملین ڈالر لگایا گیا ہے جو بلاشبہ ایک خاصی بڑی رقم ہے۔ تاہم مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ان بانڈز پر مؤثر شرحِ منافع یا حقیقی قیمت، اعلان کردہ کوپن ریٹس سے زیادہ رہی۔ 5.5 سالہ مدت کے بانڈز پر یہ شرح تقریباً 7.75 فیصد جبکہ 10 سالہ مدت کے بانڈز پر تقریباً 8.25 فیصد رہی جس کے نتیجے میں قرض کی اصل ادائیگی اور اس پر سود کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بیرونِ ملک کمرشل بینکوں سے قرض لینے کے نتیجے میں 300 ملین ڈالر کی رقوم پاکستان میں آئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں اس مد میں کوئی رقم موصول نہیں ہوئی تھی۔ تاہم اس مد کے تحت بجٹ میں 3.1 ارب ڈالر کی خطیر رقم مختص کی گئی تھی۔ فنڈز کے حصول کا یہ ذریعہ بھی زیادہ مارکیٹ میں رائج شرحِ سود کے برابر اور بدترین صورت میں مارکیٹ ریٹ سے بھی کہیں زیادہ مہنگا پڑتا ہے۔

حکومت نے بیرونی قرضوں کے حصول میں اضافہ شروع کردیا ہے جن پر قرض کی لاگت کے علاوہ روپے کی قدر میں سالانہ اوسطاً 4 سے 5 فیصد تک کمی کا اضافی اثر بھی پڑتا ہے۔یہ قرضے ایسے اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں جو حکومت کے روزمرہ اور جاری اخراجات کا حصہ ہیں اور جن سے معاشی ترقی کے امکانات بہت محدود ہوتے ہیں۔ کسی بھی مالی سال میں یہ اخراجات بجٹ کے مجموعی مختص کردہ حجم کا 93 فیصد سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ روایتی طور پر سال کے اختتام پر ان اخراجات کا حجم مزید بڑھ جاتا ہے، جبکہ مالیاتی خسارے کے مقررہ اہداف پورے کرنے کے لیے ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کردی جاتی ہے۔اس کے بجائے ایک بہتر راستہ یہ ہوتا کہ حکومت بیرونِ ملک سے اتنی بلند شرحِ منافع پر قرض لینے کے بجائے اپنے جاری اخراجات میں کمی کرتی۔

Comments

200 حروف