BR100 Increased By (3.36%)
BR30 Increased By (3.5%)
KSE100 Increased By (3.13%)
KSE30 Increased By (3.24%)
BAFL 60.60 Increased By ▲ 1.80 (3.06%)
BIPL 24.49 Increased By ▲ 0.40 (1.66%)
BOP 31.91 Increased By ▲ 0.97 (3.14%)
CNERGY 11.35 Decreased By ▼ -0.75 (-6.2%)
DFML 16.03 Increased By ▲ 0.30 (1.91%)
DGKC 213.51 Increased By ▲ 13.10 (6.54%)
FABL 94.52 Increased By ▲ 2.61 (2.84%)
FCCL 63.61 Increased By ▲ 5.56 (9.58%)
FFL 14.01 Increased By ▲ 0.66 (4.94%)
GGL 19.68 Increased By ▲ 0.44 (2.29%)
HBL 311.41 Increased By ▲ 11.52 (3.84%)
HUBC 209.90 Increased By ▲ 8.29 (4.11%)
HUMNL 8.97 Increased By ▲ 0.34 (3.94%)
KEL 6.21 Increased By ▲ 0.10 (1.64%)
LOTCHEM 24.83 Increased By ▲ 0.40 (1.64%)
MLCF 107.27 Increased By ▲ 7.23 (7.23%)
OGDC 317.02 Increased By ▲ 4.13 (1.32%)
PAEL 34.75 Increased By ▲ 1.27 (3.79%)
PIBTL 13.87 Increased By ▲ 0.68 (5.16%)
PIOC 278.35 Increased By ▲ 16.06 (6.12%)
PPL 227.90 Increased By ▲ 9.94 (4.56%)
PRL 77.26 Decreased By ▼ -8.29 (-9.69%)
SNGP 93.96 Increased By ▲ 2.00 (2.17%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 1.25 (5.53%)
TELE 7.29 Increased By ▲ 0.14 (1.96%)
TPLP 13.93 Increased By ▲ 0.57 (4.27%)
TRG 54.44 Increased By ▲ 1.03 (1.93%)
UNITY 8.61 Increased By ▲ 0.56 (6.96%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

امریکی ایوانِ نمائندگان میں وزیر دفاع ہیگستھ کے مواخذے کی کوشش ناکام

  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مواخذے کی کوشش کی ناکامی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہیگستھ کی کارکردگی کو سراہا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکن ارکان نے منگل کو وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی کوشش ناکام بنا دی، جس کے بعد انہیں عہدے پر برقرار رہنے کے لیے وقتی ریلیف مل گیا ہے۔ تاہم آئندہ سال کانگریس کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے پاس آنے کے بعد ان کے خلاف مواخذے کی نئی کوشش کا امکان موجود ہے۔

ایوان میں مواخذے کی آٹھ شقوں کو ریپبلکن اکثریتی ہاؤس جوڈیشری کمیٹی کے حوالے کرنے کی تحریک 204 کے مقابلے میں 211 ووٹوں سے منظور ہوئی۔ مواخذے کی کوشش کے حامی ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے خبردار کیا تھا کہ اس اقدام سے مواخذے کا معاملہ ختم ہوجائے گا۔ کسی دوسرے ریپبلکن رکن نے ان کا ساتھ نہیں دیا، جبکہ 11 ڈیموکریٹ ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مواخذے کی کوشش کی ناکامی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہیگستھ کی کارکردگی کو سراہا۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ ایران جنگ کا نہیں بلکہ پینٹاگون کی بیوروکریسی کے خلاف اقدامات کا ہے۔

ڈیموکریٹس نے ہیگستھ پر اختیارات کے ناجائز استعمال، قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور ایران کے خلاف مہنگی اور ناکام جنگ کا ذمہ دار ہونے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

ایران جنگ پر عوامی ناراضی نے حالیہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ رائٹرز اور اِپسوس کے ایک سروے کے مطابق امریکیوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ نئی کانگریس ایران جنگ ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے۔

ڈیموکریٹ رہنما ہیکیم جیفریز نے کہا ہے کہ آئندہ کانگریس میں ہیگستھ کے مواخذے کی نئی کوشش پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب تھامس میسی نے ووٹنگ کے نتائج پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ریپبلکن ارکان کو ڈوبتے ہوئے جہاز کے مسافروں سے تشبیہ دی۔

Comments

200 حروف