مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3200 کا اضافہ ریکارڈ
- دس گرام سونے کی قیمت بھی 2744 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار658 روپے ہوگئی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 32 ڈالر کے اضافے سے 4098 ڈالر فی اونس کی سطح پر جا پہنچا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2744 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار658 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کے اضافے سے 5723 روپے ہوگئی۔


















Comments