BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے کئے گئے وعدوں کو عملی نتائج میں تبدیل ہونا چاہیے، وفاقی وزیرخزانہ

  • ادارہ جاتی تقسیم اور سرمایہ کاری کے قابل اور مالی معاونت حاصل کرنے کے قابل منصوبوں کی کمی بدستور موثر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے۔ محمد اورنگزیب
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کےلئے کئے جانے والے وعدوں کو عوام اور کمیونٹیز کے لیے ٹھوس اور عملی نتائج میں تبدیل ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پرنیویارک میں کلائمیٹ امپلی منٹیشن برج کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطح کی تقریب سے خطاب کرتے کہی۔

جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق محمد اورنگزیب نے نیویارک میں اپنے سرکاری دورے کے چوتھے روز بھی اعلیٰ سطح ملاقاتوں اور سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کا حصہ ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کےلئے کئے جانے والے وعدوں پر موثر عملدرآمد کے لیے تین بنیادی تقاضوں کی نشاندہی کی جن میں مضبوط پالیسی فریم ورک، مالی وسائل تک رسائی اور ملکی سطح پر منصوبوں کو عملی شکل دینے کی صلاحیت شامل ہیں۔

انہوں نے موسمیاتی پالیسی کے حوالے سے پاکستان کی پیشرفت اور ملکی وسائل، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، کیپٹل مارکیٹس اور موسمیاتی فنڈز کے ذریعے مالی وسائل متحرک کرنے کی کوششوں پربھی روشنی ڈالی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ادارہ جاتی تقسیم اور سرمایہ کاری کے قابل اور مالی معاونت حاصل کرنے کے قابل منصوبوں کی کمی بدستور موثر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے۔

2022 میں آنے والے سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاونت کے وعدوں کے باوجود مناسب منصوبوں کی عدم موجودگی کے باعث بعض مالی وسائل استعمال نہیں ہو سکے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے برج میں پاکستان کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ایسے عملی فیصلوں پر اتفاقِ رائے پیدا کریں جو اس اقدام کو محض مکالمے سے آگے بڑھا کر عملی اقدامات کی جانب لے جائیں۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وعدوں کو ٹھوس منصوبوں اور قابلِ پیمائش نتائج میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ عوام اور مقامی برادریوں کو حقیقی اور عملی فوائد پہنچائے جا سکیں۔

Comments

200 حروف