BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.06%)
KSE100 Decreased By (-0.52%)
KSE30 Decreased By (-0.48%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.77 Decreased By ▼ -0.37 (-0.39%)
FCCL 52.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.71 Decreased By ▼ -1.45 (-1.56%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.16 Decreased By ▼ -0.47 (-1.32%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.01 Decreased By ▼ -4.20 (-1.73%)
PPL 222.42 Decreased By ▼ -4.49 (-1.98%)
PRL 91.90 Decreased By ▼ -1.12 (-1.2%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.54 (-2.27%)
TELE 7.65 Decreased By ▼ -0.15 (-1.92%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.35 (-2.7%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ہونان ریسورسز کی دھابیجی فیکٹری 7 ماہ بعد دوبارہ فعال

  • ہونان ریسورسز نے اپنی صنعتی تنصیب سے متعلق معاملے کو حل کرنے میں ایس آئی ایف سی کی مداخلت اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا
شائع اپ ڈیٹ

ہونان ریسورسز ایس ایم سی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے سندھ کے علاقے دھابیجی میں واقع اپنی صنعتی تنصیب میں دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔ کمپنی نے ایک خط میں بتایا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مداخلت کے بعد فیکٹری جو فروری سے بند تھی دوبارہ فعال ہوگئی ہے۔

15 ستمبر کو لکھے گئے ایک خط میں جو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے نام تھا کمپنی نے بتایا کہ ان کی فیکٹری فروری 2026 سے بند تھی۔

کمپنی کے مطابق ہماری فیکٹری فروری 2026 سے بند تھی جس کے نتیجے میں کمپنی کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا اور ہماری سرمایہ کاری، آپریشنز اور کاروباری ذمہ داریاں بھی نمایاں طور پر متاثر ہوئیں۔ ہماری مسلسل کوششوں کے باوجود یہ معاملہ ایک طویل عرصے تک حل طلب رہا۔

کمپنی نے مسئلے کی نوعیت ظاہر نہیں کی۔

ہونان ریسورسز نے اپنی صنعتی تنصیب سے متعلق معاملے کو حل کرنے میں ایس آئی ایف سی کی مداخلت اور تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

کمپنی نے کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور حقیقی کاروباری و عملی مشکلات کے حل میں ایس آئی ایف سی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمیں فراہم کی جانے والی معاونت نے ہماری سرمایہ کاری کے تحفظ میں مدد دی ہے اور پاکستان میں اپنی کاروباری اور سرمایہ کاری کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے ہمارے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔

ایس آئی ایف سی نے کہا کہ صنعتی تنصیب کا دوبارہ کھلنا سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کرنے اور صنعتی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے میں مربوط سرمایہ کاری سہولت کاری کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔

ایس آئی ایف سی حکومت کے تمام اداروں کو شامل کرتے ہوئے اختیار کیے گئے جامع حکومتی طریقۂ کار کے تحت سرمایہ کاروں کو مسلسل سہولت فراہم کررہا ہے جس میں جائز کاروباری تحفظات کو دور کرنے، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری و صنعتی سرگرمیوں کے لیے مزید سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔

ایس آئی ایف سی پاکستان میں سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرنے، سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ اور پائیدار صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے بدستور پُرعزم ہے۔

Comments

200 حروف