BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.06%)
KSE100 Decreased By (-0.52%)
KSE30 Decreased By (-0.48%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.77 Decreased By ▼ -0.37 (-0.39%)
FCCL 52.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.71 Decreased By ▼ -1.45 (-1.56%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.16 Decreased By ▼ -0.47 (-1.32%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.01 Decreased By ▼ -4.20 (-1.73%)
PPL 222.42 Decreased By ▼ -4.49 (-1.98%)
PRL 91.90 Decreased By ▼ -1.12 (-1.2%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.54 (-2.27%)
TELE 7.65 Decreased By ▼ -0.15 (-1.92%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.35 (-2.7%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

نئے میکس متعارف، ایپل کا مائیکروسافٹ اور اینویڈیا سے مقابلے کا منصوبہ

  • ایپل کے نئے کمپیوٹرز کوڈ لکھنے اور پیچیدہ کاروباری کام انجام دینے جیسے جدید اے آئی کاموں کے لیے تیار کیے گئے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

ایپل نے کارپوریٹ صارفین کو اپنے نئے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کی جانب راغب کرنے کے لیے انہیں ڈیٹا سینٹرز کرائے پر لینے کے مقابلے میں کم لاگت کا آپشن قرار دیا ہے۔ نئے میک منی اور میک اسٹوڈیو منگل سے صارفین کو دستیاب ہوں گے، جن کی قیمت تقریباً 20 ہزار ڈالر تک ہوسکتی ہے اور یہ مصنوعی ذہانت کے کام مقامی طور پر انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایپل کے نئے کمپیوٹرز کوڈ لکھنے اور پیچیدہ کاروباری کام انجام دینے جیسے جدید اے آئی کاموں کے لیے تیار کیے گئے ہیں، جن کے لیے صارفین کو اوپن اے آئی یا اینتھروپک جیسی کلاؤڈ کمپنیوں کو اے آئی ٹوکنز کی بنیاد پر ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔

تاہم کارپوریٹ ڈیسک ٹاپ مارکیٹ میں ایپل کو مائیکروسافٹ ونڈوز سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ آئی ڈی سی کے مطابق انٹرپرائز ڈیسک ٹاپ مارکیٹ میں ایپل کا حصہ تقریباً 4.6 فیصد جبکہ ونڈوز کا حصہ 91.3 فیصد ہے۔

ایپل کے اے آئی کمپیوٹرز میں پیش رفت کی ایک اہم وجہ کمپنی کا توانائی کی بچت پر دیرینہ فوکس ہے۔ 2020 میں متعارف کرائے گئے ایپل سلیکون چپس میں کمپیوٹنگ اور میموری کو ایک یونیفائیڈ میموری آرکیٹیکچر میں یکجا کیا گیا، جس سے کارکردگی اور بیٹری کی استعداد بہتر ہوئی اور میکس اے آئی کاموں کے لیے موزوں ہوگئے۔

ایپل نے حالیہ برسوں میں میک اسٹوڈیو میں اے آئی سے متعلق جدید خصوصیات بھی شامل کی ہیں۔ کمپنی نے ایک مظاہرے میں 4 میک اسٹوڈیوز کو جوڑ کر ایک ٹریلین پیرامیٹرز والے اے آئی ماڈل سے گرافکس کوڈ کی خرابی تلاش اور درست کرتے دکھایا۔

ایپل کے چیف ہارڈویئر افسر جانی سروجی کے مطابق ڈیوائس خریدنے کے بعد صارفین کو ہر بار اے آئی ٹوکن کی بنیاد پر اضافی لاگت ادا نہیں کرنا پڑتی۔

Comments

200 حروف