BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.55%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.35 Decreased By ▼ -5.10 (-2.65%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.02 Decreased By ▼ -0.54 (-2.76%)
HBL 305.56 Decreased By ▼ -0.54 (-0.18%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.49 Decreased By ▼ -1.67 (-1.79%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.69 Decreased By ▼ -4.22 (-1.86%)
PRL 91.18 Decreased By ▼ -1.84 (-1.98%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.16 (-2.05%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

فیول ریلیف اسکیم، 22 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہوچکے، عطااللہ تارڑ

  • رجسٹرڈ افراد میں 92 فیصد موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشہ استعمال کرنے والے ہیں، وزیر اطلاعات
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم کے تحت اب تک 22 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ رجسٹرڈ افراد میں 92 فیصد موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشہ استعمال کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ ہونے والی تمام موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی اب اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کے اہل ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ رجسٹریشن کے لیے ایس ایم ایس چارجز بھی ختم کردیئے گئے ہیں، جبکہ ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پٹرول کی حد بھی ختم کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشہ استعمال کرنے والوں کو ماہانہ 4 ٹوکن جاری کیے جائیں گے، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو ہر 10 دن بعد 10 لیٹر پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہولت تمام پٹرول پمپس پر دستیاب ہے، جبکہ پٹرول پمپس کو اس حوالے سے باقاعدہ ہدایات بھی جاری کی جارہی ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ موٹر سائیکل، چنگ چی اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لیے ملکیت کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ہی دن میں 5 لاکھ 57 ہزار سے زائد رجسٹریشنز مکمل ہوئیں، جبکہ اب تک 19 لاکھ ٹوکن جاری کیے جاچکے ہیں۔ مزید 1 لاکھ 52 ہزار 800 سی سی گاڑیوں کو ٹوکن جاری کیے گئے، جبکہ صرف گزشتہ روز 5 لاکھ 45 ہزار سے زائد ٹوکن جاری ہوئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کو اسکیم سے متعلق لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جارہا ہے اور عوامی رائے کی روشنی میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم سب سے زیادہ مستحق افراد کو ہدف بنا کر سبسڈی فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں اور ان کے صارفین اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیول ریلیف اسکیم سے متعلق شکایات بھی موصول ہورہی ہیں جن کا ازالہ کیا جارہا ہے، جبکہ عوام کی سہولت کے لیے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے طریقہ کار سے متعلق مناسب ٹیوٹوریلز کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی کی جارہی ہے۔

امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سڑکوں کی بندش اور عوامی آمدورفت میں خلل کے حوالے سے واضح احکامات جاری کیے ہیں۔ انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ عوامی آمدورفت میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کوئی بھی پرتشدد گروہ اسلام آباد میں داخل نہ ہوسکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف