BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ٹھٹھہ سیمنٹ پاکستان سروسز لمیٹڈ کی تنظیم نو کی جانب بڑھنے لگا

  • کمپنی نے کہا کہ ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان سروسز لمیٹڈ کی مجوزہ تنظیم نو کے حوالے سے اصولی طور پر مفاہمت کرلی ہے
شائع اپ ڈیٹ

ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی ایچ سی سی ایل) نے پاکستان سروسز لمیٹڈ (پی ایس ایل) کی مجوزہ تنظیم نو کے حوالے سے اصولی طور پر مفاہمت کرلی ہے۔

لسٹڈ سیمنٹ ساز کمپنی، جو ٹھٹھہ پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی بھی مالک ہے، نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی نے کہا کہ ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان سروسز لمیٹڈ کی مجوزہ تنظیم نو کے حوالے سے اصولی طور پر مفاہمت کرلی ہے، تاہم یہ حتمی معاہدے طے پانے سے مشروط ہے، جس سے ایکسچینج کو مناسب وقت پر باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سروسز لمیٹڈ (پی ایس ایل) 1958 میں کمپنیز ایکٹ 1913 (اب کمپنیز ایکٹ 2017) کے تحت پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی۔

کمپنی کا بنیادی کاروبار پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز کی چین کی ملکیت اور انتظام و انصرام ہے۔ یہ اپنے ٹریڈ مارک اور پرل کانٹی نینٹل نام کے استعمال کے لیے فرنچائز بھی فراہم کرتی ہے اور لاہور میں نسبتاً کم بجٹ کا ایک ہوٹل بھی چلاتی ہے۔

تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران شیئر ہولڈنگ میں کئی اہم تبدیلیاں اور اس کے بعد قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

14 جولائی 2025 کو اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پی ایس ایل میں 27.95 فیصد حصص 6.36 ارب روپے سے زائد میں حاصل کیے۔ تقریباً اسی عرصے میں داؤد جان محمد نے پی ایس ایل کے ووٹنگ حقوق رکھنے والے 28 فیصد حصص 700 روپے فی حصص کے حساب سے حاصل کیے۔

بعد ازاں 14 اکتوبر 2025 کو ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے پی ایس ایل میں 28 فیصد حصص 6.45 ارب روپے میں حاصل کرنے کا اعلان کیا، جس کی قیمت 710 روپے فی حصص تھی۔

24 فروری 2026 کو پاکستان سروسز لمیٹڈ نے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کی ہدایات کے بعد اپنے ڈائریکٹرز کے انتخابات مؤخر کردیے۔ عدالت نے حصص کے حصول اور انتخابات سے متعلق کارروائی معطل کرتے ہوئے کمپنی کی شیئر ہولڈنگ ساخت، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل اور کمپنی کے کنٹرول و انتظام کے حوالے سے موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

Comments

200 حروف