BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ کشیدگی اور عالمی شرح سود کے خدشات، ڈالر دباؤ کا شکار

  • یورو معمولی اضافے سے 1.1618 ڈالر جبکہ برطانوی پاؤنڈ تقریباً مستحکم رہتے ہوئے 1.3519 ڈالر پر آگیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی ڈالر پیر کو کمزور رہا، اگرچہ امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی سطح پر مہنگائی کے دباؤ میں اضافے کا خدشہ پیدا کردیا ہے، جس کے باعث دنیا کے بڑے مرکزی بینک بھی بیک وقت شرح سود سخت کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

جاپانی ین کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات، امریکا کے بڑھتے ہوئے قرضوں اور پالیسی سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے بھی ڈالر کو دباؤ میں رکھا۔

ابتدائی ایشیائی کاروبار میں کرنسیوں میں زیادہ اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیا، جبکہ امریکی مارکیٹ تعطیل کے باعث بند رہی۔ جمعہ کو امریکی روزگار کے توقعات سے کہیں بہتر اعداد و شمار کے بعد ڈالر میں آنے والی مختصر تیزی بھی برقرار نہ رہ سکی۔

یورو معمولی اضافے سے 1.1618 ڈالر جبکہ برطانوی پاؤنڈ تقریباً مستحکم رہتے ہوئے 1.3519 ڈالر پر آگیا۔ دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر انڈیکس 0.07 فیصد کمی سے 99.09 پر آگیا، جو حالیہ کم ترین سطح 98.558 کے قریب ہے۔

غیر زرعی روزگار کے اعداد و شمار کے بعد مارکیٹ میں امریکی فیڈرل ریزرو کی رواں ماہ شرح سود بڑھانے کے امکان کو تقریباً 57 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اب سرمایہ کاروں کی نظریں جمعہ کو جاری ہونے والے امریکی افراط زر کے اعداد و شمار پر ہیں۔

بی بی ایچ کے عالمی سربراہ برائے مارکیٹس اسٹریٹیجی ایلیاس حداد کے مطابق اگر صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) توقعات سے زیادہ گرم رہا تو ستمبر میں شرح سود میں اضافہ تقریباً یقینی ہوجائے گا اور ڈالر مضبوط ہوگا، جبکہ کمزور افراط زر کا ڈیٹا شرح سود برقرار رکھنے کے امکانات بڑھا دے گا۔

ادھر تیل کی بلند قیمتوں سے پیدا ہونے والا مہنگائی کا دباؤ یورپی مرکزی بینک کی جانب سے جمعرات کو شرح سود 2.75 فیصد کرنے کی توقع کی ایک بڑی وجہ ہے۔ دسمبر تک مزید اضافے کا امکان بھی 75 فیصد ہے۔

جاپان میں بھی 18 ستمبر کو بینک آف جاپان کی جانب سے شرح سود میں 0.25 فیصد اضافے کا امکان 75 فیصد لگایا جارہا ہے۔

Comments

200 حروف