BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

3 ارب روپے کا رسک پول برآمدات بڑھانے میں مددگار ہوگا، وزیراعظم

  • شہباز شریف نے اس اقدام کو ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے انتہائی خوش آئند قرار دیا
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کے روز ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (ایگزم بینک) کی جانب سے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے برآمدی انشورنس کوریج فراہم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملک کی برآمدات میں اضافے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 3 ارب روپے کا رسک پول ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی کو وسعت دے گا، بالخصوص ایس ایم ایز کے لیے، اور کاروباری برادری کو برآمدات کا حجم بڑھانے میں سہولت فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نے اس اقدام کو ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے انتہائی خوش آئند قرار دیا اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اصلاحات متعارف کرانے پر ای ڈی ایف کی ٹیم کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تنظیم نو اور اصلاحات کے بعد ای ڈی ایف کی قیادت نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کے سپرد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی ایف کے پاس دستیاب تمام فنڈز کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقدامات حکومت پاکستان کے قومی معیشت کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات پاکستان کو سرمایہ کاری کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے میں مدد دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اقدامات برآمدات پر مبنی معیشت کے فروغ کے عزم کو پورا کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی تنظیم نو اور اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ای ڈی ایف کے پاس دستیاب 24 ارب روپے کی مکمل رقم کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے لیے مختص کر دی گئی ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ انفرااسٹرکچر پر کوئی اضافی اخراجات نہیں کیے جائیں گے، جبکہ ای ڈی ایف اقتصادی ترقی اور کاروباری سہولت کے لیے تحقیق، مہارتوں کے فروغ اور مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے سے متعلق اقدامات کر رہا ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کے ترجیحی تجارتی انتظام میں توسیع کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ یورپی منڈی تک ملک کی رسائی برقرار رکھی جا سکے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، جام کمال خان اور احد خان چیمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر، ای ڈی ایف بورڈ کے چیئرمین عمر سعید اور متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف