BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.55%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.35 Decreased By ▼ -5.10 (-2.65%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.02 Decreased By ▼ -0.54 (-2.76%)
HBL 305.56 Decreased By ▼ -0.54 (-0.18%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.49 Decreased By ▼ -1.67 (-1.79%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.69 Decreased By ▼ -4.22 (-1.86%)
PRL 91.18 Decreased By ▼ -1.84 (-1.98%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.16 (-2.05%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

آبنائے ہرمز کے راستے خلیجی شپنگ ٹریفک مزید نیچے آگئی

  • ابتدائی شپنگ ڈیٹا کے مطابق بدھ کو 6 کموڈیٹی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے
شائع اپ ڈیٹ

آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت 10 روزہ اوسط سے کم ہوگئی

ابتدائی شپنگ ڈیٹا کے مطابق بدھ کو 6 کموڈیٹی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جو ایک روز قبل کے 11 جہازوں کے مقابلے میں کم اور گزشتہ 10 روز کی تقریباً 13 جہازوں کی اوسط سے بھی خاصے نیچے ہیں۔

کپلر کے اعداد و شمار کے مطابق ایک بہت بڑا گیس کیریئر، 2 طویل فاصلے کے فیول ٹینکرز، ایک سپر میکس ٹینکر اور ایک پنامیکس ٹینکر خلیج عمان سے آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے، جبکہ ایک مال بردار وی ایل جی سی آبنائے سے نکل کر خلیج عمان میں داخل ہوا۔

شپنگ ٹریفک کی تعداد میں تبدیلی ممکن ہے کیونکہ بعض جہاز سفر کے دوران اپنے ٹرانسپونڈرز بند کردیتے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق ایران نے ان جہازوں کی فہرست میں مزید نام شامل کر دیے ہیں جنہیں وہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والا سمجھتا ہے۔ ایسے جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کریں تو انہیں جرمانے، ضبطی یا حراست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پابندیوں کی فہرست میں بہت بڑے خام تیل کے ٹینکرز، مائع قدرتی گیس (ایل این جی)، مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے ٹینکرز اور صاف مصنوعات لے جانے والے جہاز شامل ہیں۔

سعودی عرب نے بدھ کو بتایا کہ اس کی قومی شپنگ کمپنی کے ملکیتی ایک آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں 2 فلپائنی ملاح ہلاک ہوگئے۔

ادھر باب المندب آبنائے سے بدھ کو 31 کموڈیٹی جہاز گزرے، جو 24 اگست کے بعد سب سے زیادہ تعداد اور 25 جہازوں کی 10 روزہ اوسط سے بھی زیادہ ہے۔ منگل کو اس راستے سے 17 جہاز گزرے تھے۔

Comments

200 حروف