BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

  • آرمی چیف کو ادارے کے مختلف شعبوں، آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ
شائع اپ ڈیٹ

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہفتہ کو واہ میں پاکستان کے سب سے بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے دورے کے دوران پی او ایف کی پیداواری صلاحیت، برآمدی استعداد اور ملکی دفاعی صنعتی بنیاد میں کردار کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو ادارے کے مختلف شعبوں، آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے اسلحے اور گولہ بارود کے ٹیسٹ اور ٹرائلز کا بھی مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی او ایف دفاعی پیداوار میں جدت، خود انحصاری اور ملکی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پرعزم ہے۔

فیلڈ مارشل کو ڈی آئی پی آر اے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد پی او ایف کی کارپوریٹائزیشن کے بارے میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

پی او ایف میں مقامی پیداوار اور استعداد کار بڑھانے کے لیے دو نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب جاری ہے جن سے رواں سال کے اختتام تک پیداوار متوقع ہے۔

فیلڈ مارشل کا یہ دورہ دفاعی شعبے میں خود انحصاری، مقامی پیداوار اور تکنیکی جدت کے فروغ کے عزم کا عکاس ہے۔

Comments

200 حروف