BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.5%)
KSE30 Decreased By (-0.45%)
BAFL 56.86 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.17 Decreased By ▼ -0.18 (-0.59%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.35 Decreased By ▼ -4.10 (-2.13%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.40 Increased By ▲ 0.30 (0.1%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.26 Decreased By ▼ -0.20 (-0.76%)
MLCF 91.69 Decreased By ▼ -1.47 (-1.58%)
OGDC 314.75 Decreased By ▼ -1.98 (-0.63%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.67 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 239.01 Decreased By ▼ -4.20 (-1.73%)
PPL 222.30 Decreased By ▼ -4.61 (-2.03%)
PRL 92.08 Decreased By ▼ -0.94 (-1.01%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.69 Decreased By ▼ -0.11 (-1.41%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.36 (-2.78%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ٹرمپ انتظامیہ کا دنیا بھر میں ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

  • یہ اقدام حکومت کی جانب سے جاری سخت امیگریشن کریک ڈاؤن کے دوران سامنے آیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا درخواست گزاروں کے لیے اپائنٹمنٹس کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے، یہ اقدام حکومت کی جانب سے جاری سخت امیگریشن کریک ڈاؤن کے دوران سامنے آیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ دنیا بھر میں تمام امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں ایک عالمی تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس کے باعث ویزا سروسز کی اپائنٹمنٹس میں ردوبدل کیا جائے گا۔

محکمہ خارجہ کے مطابق تربیت کا مقصد قونصلر افسران کو ایسے درخواست گزاروں کی بہتر جانچ کے لیے تیار کرنا ہے جن کے بارے میں خدشہ ہو کہ وہ امریکی عوامی فلاحی سہولیات پر انحصار کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویزا درخواستوں کی جامع اور یکساں بنیادوں پر جانچ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

فنانشل ٹائمز نے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں طے شدہ انٹرویوز رکھنے والے تارکین وطن ویزا درخواست گزاروں کو ای میلز کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان کی اپائنٹمنٹس دوبارہ مقرر کی جا رہی ہیں اور نئی تاریخ سے متعلق بعد میں اطلاع دی جائے گی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے دوسرے دورِ صدارت میں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری اور امیگریشن قوانین کے نفاذ میں سختی کی ہے۔ مختلف وجوہات کی بنیاد پر ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرنے کے علاوہ درخواستیں مسترد بھی کی جا رہی ہیں، جن میں سیاسی خیالات اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف فلسطین حامی احتجاج بھی شامل ہیں۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات داخلی سلامتی بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں نے انہیں امتیازی قرار دیتے ہوئے آزادی اظہار اور قانونی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس کریک ڈاؤن کو عدالتی رکاوٹوں کا بھی سامنا ہے۔ ایک امریکی جج نے حال ہی میں 75 ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ ویزے معطل کرنے کی پالیسی کو منسوخ کرتے ہوئے قرار دیا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے قانونی اختیارات سے تجاوز کیا۔

Comments

200 حروف