BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.56%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.91 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.96 Decreased By ▼ -0.16 (-1.22%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.85 Decreased By ▼ -4.60 (-2.39%)
FABL 93.78 Decreased By ▼ -0.36 (-0.38%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 305.55 Decreased By ▼ -0.55 (-0.18%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 314.15 Decreased By ▼ -2.58 (-0.81%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.53 (-1.49%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.50 Decreased By ▼ -4.41 (-1.94%)
PRL 90.99 Decreased By ▼ -2.03 (-2.18%)
SNGP 90.62 Decreased By ▼ -1.22 (-1.33%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

عمران خان کی اسپتال منتقلی معاملہ، پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

  • سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، استدعا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی عمران خان کی اسپتال منتقلی اور فوری اڈیالہ جیل واپسی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

آج نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے بعد عدالتِ عظمیٰ میں دائر اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے فوری طور پر دوبارہ شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو دو روز کے اندر اسپتال منتقل کرنے، جامع میڈیکل بورڈ تشکیل دینے، اہل خانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون پر بات کروانے کا حکم دیا تھا۔

بعدازاں حکومت کی جانب سے جمعرات کو رات گئے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا اور چند ہی گھنٹوں بعد طبی معائنہ مکمل کر کے صبح پانچ بجے دوبارہ سخت سیکیورٹی میں جیل کے کمپاؤنڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہر امراضِ چشم، ماہر امراضِ قلب اور فزیشن پر مشتمل مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں طبی طور پر مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ طبی معائنے کے تمام مراحل کے دوران عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان اسپتال میں موجود تھیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر روح کے مطابق عمل نہیں کیا اور محض کاغذی کارروائی کے بعد انہیں فوری طور پر جیل واپس بھیج دیا گیا۔

یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی نے توہینِ عدالت کی کارروائی کے لیے رجوع کیا ہے جبکہ حکومت نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔



Comments

200 حروف