BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.24%)
KSE100 Increased By (0.02%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.34 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 13.12 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.35 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.68%)
GGL 19.43 Decreased By ▼ -0.13 (-0.66%)
HBL 307.29 Increased By ▲ 1.19 (0.39%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
KEL 6.15 Increased By ▲ 0.06 (0.99%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.20 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
OGDC 315.90 Decreased By ▼ -0.83 (-0.26%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.50 Increased By ▲ 0.29 (0.12%)
PPL 224.49 Decreased By ▼ -2.42 (-1.07%)
PRL 92.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SNGP 91.89 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.31%)
TRG 56.74 Increased By ▲ 0.18 (0.32%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

ایس اینڈ پی نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کا طریقہ بتادیا

  • اگر پاکستان مالی استحکام برقرار رکھنے اور بیرونی مالی پوزیشن مضبوط بنانے میں کامیاب رہا تو ملک کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری آسکتی ہے، یی فارن فوا
شائع اپ ڈیٹ

ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے سوورین کریڈٹ ریٹنگز کے ڈائریکٹر یی فارن فوا کے مطابق اگر پاکستان مالی استحکام برقرار رکھنے اور بیرونی مالی پوزیشن مضبوط بنانے میں کامیاب رہا تو ملک کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری آسکتی ہے۔ اس سلسلے میں جی ڈی پی کے 3 فیصد سے کم مالی خسارo اور حکومتی قرضے کو جی ڈی پی کے 60 فیصد سے نیچے لانا اہم اہداف میں شامل ہیں۔

فوا نے کہا کہ پاکستان میں بہتر سیاسی استحکام ملک کی حالیہ کریڈٹ ریٹنگ کو بی تک اپ گریڈ کیے جانے کی ایک اہم وجہ رہا ہے۔ اس سے حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے تحت اہم اصلاحات نافذ کرنے، مالیاتی انتظام بہتر بنانے اور ادارہ جاتی صلاحیت مضبوط کرنے میں مدد ملی ہے۔

فوا نے سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کا فیصلہ نسبتاً زیادہ مستحکم سیاسی صورتحال، آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات میں پیش رفت اور ملک کی مالی و بیرونی پوزیشن میں بہتری کا نتیجہ ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز نے 22 جولائی کو پاکستان کی طویل مدتی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ مائنس بی سے بڑھا کر بی کردی تھی جبکہ آؤٹ لک مستحکم رکھا گیا جس کے بعد ریٹنگ 2016 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فوا نے کہا کہ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا کہ ہم پاکستان کی سیاسی صورتحال کو نسبتاً زیادہ مستحکم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ سیاسی استحکام نے حکومت کو معاشی استحکام کی بحالی کے لیے اہم سمجھی جانے والی اصلاحات نافذ کرنے کے قابل بنایا ہے۔ اس سے ملک کو آئی ایم ایف کی انتہائی اہم اصلاحات پر عمل درآمد میں مدد ملی جن کے نتیجے میں مالی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔

فوا نے نسبتاً مستحکم سیاسی ماحول کو ادارہ جاتی صلاحیت میں بہتری سے بھی جوڑا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ مستحکم سیاسی صورتحال کے باعث ادارہ جاتی صلاحیت میں بھی بہتری آئی ہے۔

Comments

200 حروف