BR100 Increased By (1.71%)
BR30 Increased By (1.07%)
KSE100 Increased By (1.62%)
KSE30 Increased By (1.81%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 0.30 (0.51%)
BIPL 27.06 Increased By ▲ 0.06 (0.22%)
BOP 34.67 Increased By ▲ 0.97 (2.88%)
CNERGY 11.04 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
DFML 18.11 Increased By ▲ 0.05 (0.28%)
DGKC 216.90 Increased By ▲ 4.87 (2.3%)
FABL 102.21 Increased By ▲ 2.07 (2.07%)
FCCL 56.37 Increased By ▲ 1.23 (2.23%)
FFL 16.42 Increased By ▲ 0.32 (1.99%)
GGL 23.87 Increased By ▲ 0.12 (0.51%)
HBL 322.05 Increased By ▲ 15.06 (4.91%)
HUBC 220.99 Increased By ▲ 2.51 (1.15%)
HUMNL 10.75 Increased By ▲ 0.05 (0.47%)
KEL 7.29 Increased By ▲ 0.03 (0.41%)
LOTCHEM 27.18 Increased By ▲ 0.27 (1%)
MLCF 97.80 Increased By ▲ 1.87 (1.95%)
OGDC 315.75 Increased By ▲ 1.64 (0.52%)
PAEL 42.31 Increased By ▲ 0.39 (0.93%)
PIBTL 16.78 Increased By ▲ 0.04 (0.24%)
PIOC 269.00 Increased By ▲ 1.83 (0.68%)
PPL 220.16 Increased By ▲ 2.44 (1.12%)
PRL 63.50 Increased By ▲ 0.80 (1.28%)
SNGP 105.89 Decreased By ▼ -0.91 (-0.85%)
SSGC 27.10 Increased By ▲ 0.36 (1.35%)
TELE 8.78 Increased By ▲ 0.30 (3.54%)
TPLP 14.78 Decreased By ▼ -0.16 (-1.07%)
TRG 61.38 Increased By ▲ 0.71 (1.17%)
UNITY 11.14 Increased By ▲ 1.01 (9.97%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.04 (3.31%)
دنیا

امریکا اور ایران کے درمیان بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، ٹرمپ

  • ٹرمپ کے بیان کے بعد بدھ کو ایشیائی مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ منگل کو ہونے والے طویل مذاکرات میں بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، جس سے پانچ ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

ٹرمپ کے بیان کے بعد بدھ کو ایشیائی مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی جبکہ تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ جلد کسی معاہدے کے ذریعے بند آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ پورے دن مذاکرات ہوئے اور آبنائے ہرمز بہت جلد کھل جائے گی۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران دوبارہ پیچھے ہٹا تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایک عبوری معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں، جس میں عمان کا کردار اہم ہوگا۔ بعض ذرائع کے مطابق واشنگٹن بدھ کو اس حوالے سے اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

تاہم ایرانی سرکاری میڈیا نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ جب تک امریکا ایران کو دھمکیاں دیتا رہے گا، عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ تاخیر کا شکار رہے گا۔

قطر نے بھی اس سے قبل کہا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ٹرمپ کے درمیان فون پر گفتگو میں واشنگٹن اور تہران کے اختلافات کم کرنے کی کوششوں پر بات ہوئی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری راستوں کے قیام سے متعلق مذاکرات مثبت اور جاری ہیں۔

ادھر ایران نے آبنائے ہرمز سے زیادہ تر بحری آمدورفت روک رکھی ہے، جبکہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی نے تیل کی ترسیل کے راستوں پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جنگ کے آغاز سے آبنائے ہرمز میں مختلف واقعات میں کم از کم 17 بحری اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

200 حروف