BR100 Increased By (0.25%)
BR30 Increased By (0.45%)
KSE100 Increased By (0.42%)
KSE30 Increased By (0.14%)
BAFL 58.35 Increased By ▲ 0.66 (1.14%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.13 (-0.48%)
BOP 33.45 Increased By ▲ 0.06 (0.18%)
CNERGY 10.58 Decreased By ▼ -0.03 (-0.28%)
DFML 17.99 Increased By ▲ 0.24 (1.35%)
DGKC 208.55 Increased By ▲ 1.32 (0.64%)
FABL 100.35 Increased By ▲ 0.53 (0.53%)
FCCL 54.50 Increased By ▲ 0.44 (0.81%)
FFL 16.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.22 (-0.92%)
HBL 303.60 Increased By ▲ 2.30 (0.76%)
HUBC 218.55 Increased By ▲ 1.33 (0.61%)
HUMNL 10.70 Increased By ▲ 0.27 (2.59%)
KEL 7.16 Decreased By ▼ -0.03 (-0.42%)
LOTCHEM 27.05 Decreased By ▼ -0.08 (-0.29%)
MLCF 95.55 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
OGDC 315.39 Increased By ▲ 1.39 (0.44%)
PAEL 42.40 Increased By ▲ 0.28 (0.66%)
PIBTL 17.17 Increased By ▲ 0.16 (0.94%)
PIOC 272.00 Increased By ▲ 2.15 (0.8%)
PPL 216.50 Increased By ▲ 1.35 (0.63%)
PRL 58.80 Increased By ▲ 2.17 (3.83%)
SNGP 101.00 Increased By ▲ 0.08 (0.08%)
SSGC 25.35 Increased By ▲ 0.17 (0.68%)
TELE 8.34 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
TPLP 12.91 Increased By ▲ 0.18 (1.41%)
TRG 61.52 Decreased By ▼ -0.28 (-0.45%)
UNITY 10.03 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
پاکستان

قراقرم میں برفانی تودہ گرنے سے معروف کوہ پیما نمز دائی سمیت 10 افراد لاپتا

  • پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کے دو ریسکیو ہیلی کاپٹر عملے اور خصوصی آلات سمیت روانہ کر دیے گئے ہیں۔
شائع اپ ڈیٹ

الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) نے جمعہ کو بتایا کہ براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتا ہونے والے 10 کوہ پیماؤں کی تلاش اور ریسکیو آپریشن میں معاونت کے لیے پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کے دو ریسکیو ہیلی کاپٹر عملے اور خصوصی آلات سمیت روانہ کر دیے گئے ہیں۔

یہ فضائی امداد قراقرم کے سلسلۂ کوہ میں واقع 8,047 میٹر بلند براڈ پیک پر انتہائی دشوار گزار بلندی پر زمینی ریسکیو ٹیموں کی مدد کے لیے فراہم کی گئی ہے تاکہ لاپتا کوہ پیماؤں کو تلاش کرکے محفوظ نکالا جا سکے۔

لاپتا ہونے والے کوہ پیماؤں میں معروف نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا (نمز دائی) بھی شامل ہیں۔ ان کے ساتھ پانچ دیگر نیپالی کوہ پیما، پور بہادر گرونگ (یوکتا)، کیلی پیمبا شیرپا (کیلو)، نیما شیرپا، ناوانگ تھندو شیرپا اور گیالو شیرپا بھی لاپتا ہیں۔

دیگر لاپتا افراد میں پاکستان کے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سہیل ساقی، عمان کی نذیرہ احمد عبداللہ الحارثی، امریکا کی میلوری گیس اور چین کے وانگ ژونگ شامل ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق جمعرات کو دوپہر کے وقت اس مہم کو برفانی تودے نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد سے تمام کوہ پیماؤں سے رابطہ منقطع ہے۔

واقعے کے فوراً بعد الپائن کلب آف پاکستان کے صدر میجر جنرل عرفان ارشد اور کلب کی اعلیٰ قیادت نے حکومتی حکام اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے، موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، تمام دستیاب ریسکیو وسائل کو متحرک کیا۔

الپائن کلب آف پاکستان نے پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ اور ریسکیو آپریشن میں شریک تمام اداروں کی فوری کارروائی اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش اور ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

Comments

200 حروف