BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.40 Decreased By ▼ -1.02 (-0.51%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.58 Decreased By ▼ -1.58 (-1.7%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.59 Decreased By ▼ -0.21 (-2.69%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

آئی پیک یورپ میں داخل، پرتگال میں نئی ذیلی کمپنی قائم کرنے کا اعلان

  • کمپنی نے اس پیش رفت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔
شائع اپ ڈیٹ

انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈ (آئی پیک) نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں قائم اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی آئی پیک کنیکٹ پیکیجنگ ٹی میٹریلز ٹریڈنگ ایف زیڈ سی او (آئی پیک کنیکٹ) کے ذریعے پرتگال میں نئی ذیلی کمپنی قائم کرے گی۔

کمپنی نے اس پیش رفت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔

کمپنی کے مطابق آئی پیک کنیکٹ نے تمام ضروری قانونی، ریگولیٹری اور کارپوریٹ منظوریوں سے مشروط پرتگال میں اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے قیام کے بعد پرتگال میں قائم ہونے والی یہ کمپنی مکمل طور پر آئی پیک کنیکٹ کی ملکیت ہوگی، یوں یہ آئی پیک گروپ کے تحت انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈ کی بالواسطہ مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی بن جائے گی۔

کمپنی کے مطابق نئی ذیلی کمپنی کے قیام کا مقصد یورپ میں گروپ کی تجارتی موجودگی کو مضبوط بنانا، صارفین سے براہِ راست روابط کو فروغ دینا، مارکیٹنگ اور تقسیم کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور مستقبل میں یورپی منڈیوں میں توسیع کی حکمت عملی کو تقویت دینا ہے۔

انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈ 2015 میں پاکستان میں ایک گرین فیلڈ منصوبے کے طور پر قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد بائیکسیلی اورینٹڈ پولی پروپلین (بی او پی پی) فلمیں تیار کرنا تھا۔

ابتدا میں کمپنی 2015 میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہوئی، بعد ازاں 2021 میں اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔

کمپنی ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں کے لیے بی او پی پی، سی پی پی اور بی او پی ای ٹی فلموں کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

Comments

200 حروف