BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی

  • برینٹ فیوچرز 3.91 ڈالر یعنی 3.88 فیصد کی کمی کے بعد 96.78 ڈالر فی بیرل پر بند
شائع اپ ڈیٹ

خام تیل کی قیمتوں میں جمعہ کو 4 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق چین نے امریکا اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کی کوششیں تیز کردی ہیں، تاہم تیل کی قیمتیں ہفتہ وار بڑی قیمتوں کے اضافے کی راہ پر گامزن رہیں۔

رواں ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان میزائل حملوں کے تبادلے، آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت میں نمایاں کمی اور یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے باعث برینٹ اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدے 3.91 ڈالر یا 3.88 فیصد کمی کے بعد 96.78 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔ اس سے ایک روز قبل برینٹ کی قیمت مئی کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرتے ہوئے بند ہوئی تھی۔ تاہم جمعہ کی کمی کے باوجود برینٹ خام تیل ہفتہ وار بنیاد پر تقریباً 10 فیصد اضافے کی راہ پر گامزن رہا۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے فیوچر معاہدے 2.88 ڈالر یا 3.12 فیصد کمی کے بعد 89.31 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔ تاہم یہ معاہدے بھی ہفتہ وار بنیاد پر 8.27 فیصد اضافے کی راہ پر گامزن رہے۔

سرمایہ کاری فرم اگین کیپٹل کے شراکت دار جان کلڈف نے کہا کہ اس مارکیٹ کو اگر کسی چیز سے سب سے زیادہ محبت ہے تو وہ امید ہے۔

جان کلڈف نے کہا کہ کوئی بھی دھوکا نہیں کھانا چاہتا، اس لیے اگر تنازع کے حل کی معمولی سی بھی امید دکھائی دے تو مارکیٹ اسے مثبت اشارہ سمجھ کر ردِعمل دیتی ہے۔ کوئی بھی یہ نہیں ماننا چاہتا کہ حالات اب صرف ایک ہی سمت، یعنی مزید بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں۔

پرائس فیوچرز گروپ کے سینئر تجزیہ کار فل فلن نے کہا کہ جمعہ کو عالمی توانائی کی منڈیاں انتہائی نازک اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار تھیں۔

فل فلن نے کہا کہ مجموعی طور پر خام تیل کے ذخائر اب بھی محدود ہیں اور یہ صورتحال کسی بھی لمحے یکسر تبدیل ہوسکتی ہے، اس لیے حالات کی پیش رفت پر گہری نظر رکھنا ضروری ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحیرۂ احمر میں سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں پر حملوں کے بعد ایران اور اس کے اتحادی حوثیوں کو سخت فوجی سزا دینے کا عزم ظاہر کیا۔

ایران حوثیوں پر زور دے رہا تھا کہ اگر امریکا ایرانی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رکھتا ہے تو وہ بحیرۂ احمر کے داخلی راستے باب المندب کو بند کر دیں۔ آبنائے ہرمز کے بعد توانائی کی عالمی ترسیل کے لیے یہ دوسرا اہم ترین بحری راستہ ہے، جو خلیج کے دہانے پر واقع ہے۔

Comments

200 حروف