BR100 Increased By (0.21%)
BR30 Increased By (0%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.25%)
BAFL 57.09 Increased By ▲ 0.22 (0.39%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.42 Increased By ▲ 0.07 (0.23%)
CNERGY 13.15 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 193.38 Increased By ▲ 0.93 (0.48%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.90 Increased By ▲ 0.11 (0.21%)
FFL 14.82 Increased By ▲ 0.10 (0.68%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 307.29 Increased By ▲ 1.19 (0.39%)
HUBC 201.99 Increased By ▲ 0.57 (0.28%)
HUMNL 10.17 Increased By ▲ 0.01 (0.1%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.70 Increased By ▲ 0.54 (0.58%)
OGDC 315.90 Decreased By ▼ -0.83 (-0.26%)
PAEL 35.65 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
PIBTL 14.99 Increased By ▲ 0.31 (2.11%)
PIOC 243.70 Increased By ▲ 0.49 (0.2%)
PPL 226.00 Decreased By ▼ -0.91 (-0.4%)
PRL 93.70 Increased By ▲ 0.68 (0.73%)
SNGP 91.95 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
SSGC 23.74 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.87 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ایس این جی پی ایل کی جانب سے سپلائی معطل، ایگری ٹیک کا یوریا پلانٹ بند کرنے کا اعلان

  • سوئی ناردرن نے 18 جولائی کو رات 12 بجے سے کمپنی کے یوریا پلانٹ کو آر ایل این جی کی فراہمی معطل کردی ہے، نوٹس
شائع اپ ڈیٹ

ایگری ٹیک لمیٹڈ (اے جی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر آر ایل این جی کی سپلائی معطل کیے جانے کے بعد کمپنی کا یوریا پلانٹ بند ہوگیا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایگری ٹیک لمیٹڈ کو مطلع کیا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے 18 جولائی 2026 کو رات 12 بجے سے کمپنی کے یوریا پلانٹ کو آر ایل این جی کی فراہمی معطل کردی ہے۔

کمپنی کے مطابق آر ایل این جی کی فراہمی کی معطلی کا فیصلہ حکومتِ پاکستان نے موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث آر ایل این جی کی سپلائی میں آنے والی رکاوٹوں کے پیشِ نظر کیا ہے۔

ایگری ٹیک نے یہ نہیں بتایا کہ یہ معطلی کتنے عرصے تک برقرار رہے گی، نہ ہی اس کے یوریا کی پیداوار اور کمپنی کی مالی کارکردگی پر ممکنہ اثرات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم کی گئیں۔

ایگری ٹیک لمیٹڈ 1959 میں پاک امریکن فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے نام سے قائم کی گئی تھی۔ کمپنی کا بنیادی کاروبار یوریا اور گرانولیٹڈ سنگل سپر فاسفیٹ (جی ایس ایس پی) کھاد کی پیداوار اور فروخت ہے جو مارکیٹ میں تارا برانڈ کے نام سے فروخت کی جاتی ہے۔

گیس کی فراہمی میں تعطل ایگری ٹیک لمیٹڈ کے لیے بدستور ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے جو کمپنی کی قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت اور پیداواری صلاحیت کے مطابق مکمل آپریشن میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

اگرچہ فروری 2026 میں سالانہ مرمتی کام (ٹرن اراؤنڈ) مکمل ہونے کے بعد کمپنی کے پلانٹ کو گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی تھی، تاہم اپریل 2026 میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے بعد گیس سپلائی معطل ہونے سے پلانٹ ایک بار پھر بند کرنا پڑا۔

Comments

200 حروف