BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

اسحاق ڈار کا عالمی اے آئی کانفرنس کے لیے چین کا دورہ، وائیکو کے تاسیسی معاہدے پر دستخط بھی کریں گے

  • دورے کے دوران وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی طے ہے
شائع اپ ڈیٹ

دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 16 سے 17 جولائی تک چین کے شہر شنگھائی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیواے آئی سی او) کے قیام کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 16 جولائی کو تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان کی جانب سے اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔ دورے کے دوران وہ 17 جولائی کو عالمی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس 2026 (ڈبلیواے آئی سی) کی افتتاحی تقریب اور عالمی اے آئی گورننس پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔کانفرنس کے سائیڈ لائنز پر اسحاق ڈار کی چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کے ساتھ دوطرفہ ملاقات طے ہے، جبکہ وہ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے لیے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، جس میں خاص طور پر گلوبل ساؤتھ (ترقی پذیر ممالک) کی ترجیحات اور ترقیاتی ضروریات پر زور دیا جائے گا۔

توقع ہے کہ وہ اے آئی کے میدان میں عالمی خلیج کو پاٹنے، اے آئی ٹیکنالوجیز تک مساوی رسائی کو فروغ دینے، صلاحیتوں میں اضافے (کپیسٹی بلڈنگ) اور اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالیں گے کہ اے آئی پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔

Comments

200 حروف