BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.40 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 52.79 No Change ▼ 0.00 (0%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.36 Decreased By ▼ -0.20 (-1.02%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.40 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.50 Decreased By ▼ -0.13 (-0.36%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.15 Decreased By ▼ -2.76 (-1.22%)
PRL 93.10 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 91.85 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
SSGC 23.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.83 Increased By ▲ 0.03 (0.38%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

کیش لیس معیشت پائیدار ترقی اور شفافیت کی ضامن، وزیراعظم

ترسیلاتِ زر کو ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے ہی پروسیس کیا جائے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو کیش لیس نظام پر منتقل کرنے سے پائیدار معاشی ترقی ہوگی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر مبنی کیش لیس معیشت میں تبدیل کرنے کی پیش رفت پر معاشی ٹیم کی کارکردگی کی ستائش کی۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ تاجروں کو کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے آگاہی مہمات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال کے دوران موبائل بینکنگ ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 9 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھ کر 13 کروڑ 70 لاکھ ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ بیرون ملک سے آنے والی ترسیلاتِ زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنایا جائے۔

انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی ادائیگیوں کو ڈیجیٹل نظام میں منتقل کرنے کو سراہتے ہوئے اسے شفاف، مؤثر اور مستحقین کیلئے زیادہ سہولت بخش قرار دیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیاں وصول کرنے والے تاجروں کی تعداد میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک کروڑ مستحقین کو رقوم کی ادائیگی اب ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جارہی ہے۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران موصول ہونے والی 92 فیصد ترسیلاتِ زر ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے منتقل کی گئیں۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ کیش لیس اکانومی کے اقدام کی تھرڈ پارٹی توثیق کا عمل جاری ہے اور سفارشات کے ساتھ حتمی رپورٹ اس سال نومبر میں پیش کر دی جائے گی۔

Comments

200 حروف