BR100 Increased By (0.64%)
BR30 Increased By (0.68%)
KSE100 Increased By (0.54%)
KSE30 Increased By (0.62%)
BAFL 58.63 Decreased By ▼ -0.13 (-0.22%)
BIPL 28.20 Increased By ▲ 0.19 (0.68%)
BOP 36.10 Increased By ▲ 0.14 (0.39%)
CNERGY 9.69 Increased By ▲ 0.29 (3.09%)
DFML 19.81 Increased By ▲ 0.03 (0.15%)
DGKC 224.49 Increased By ▲ 1.19 (0.53%)
FABL 101.63 Increased By ▲ 0.31 (0.31%)
FCCL 55.88 Increased By ▲ 0.41 (0.74%)
FFL 17.58 Increased By ▲ 0.10 (0.57%)
GGL 25.01 Increased By ▲ 0.20 (0.81%)
HBL 313.78 Increased By ▲ 4.89 (1.58%)
HUBC 227.05 Increased By ▲ 0.12 (0.05%)
HUMNL 11.16 Increased By ▲ 0.05 (0.45%)
KEL 8.10 Increased By ▲ 0.16 (2.02%)
LOTCHEM 31.46 Increased By ▲ 1.03 (3.38%)
MLCF 104.24 Increased By ▲ 1.47 (1.43%)
OGDC 334.13 Increased By ▲ 0.58 (0.17%)
PAEL 45.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.09%)
PIBTL 17.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.28%)
PIOC 272.59 Increased By ▲ 0.75 (0.28%)
PPL 236.55 Increased By ▲ 0.93 (0.39%)
PRL 42.07 Increased By ▲ 0.22 (0.53%)
SNGP 112.40 Decreased By ▼ -1.83 (-1.6%)
SSGC 30.83 Decreased By ▼ -0.24 (-0.77%)
TELE 9.17 Increased By ▲ 0.17 (1.89%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.05 (-0.39%)
TRG 65.58 Increased By ▲ 0.41 (0.63%)
UNITY 10.26 Increased By ▲ 0.06 (0.59%)
WTL 1.32 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

حکومت چینی کی مناسب قیمتوں پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم

مصنوعی مہنگائی کیخلاف حکومت عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہفتے کو کہا ہے کہ حکومت ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ملک بھر میں چینی کی دستیابی اور صارفین کیلئے اس کی قیمت میں استحکام یقینی بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اسحاق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت چینی کی مناسب قیمتوں پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی وزارت نے صوبائی محکمہ خوراک کے تعاون سے اجلاس کو چینی کے موجودہ ذخیرے، پیداوار کے تخمینوں اور مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحانات سے آگاہ کیا۔

اجلاس نے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد چینی کی دستیابی اور فراہمی کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایک اور اجلاس کے دوران جو پاکستان کی اقتصادی سفارت کاری کو بڑھانے کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس تھا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتے کو زور دیا کہ پاکستان کی معیشت کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر کوششوں کو تیز کرنا ضروری ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کام بین الاقوامی معیارات اور ذمہ داریوں کی بہتر تعمیل کے ذریعے کیا جائے۔

اجلاس میں معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پائیدار معاشی استحکام کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس سلسلے میں اپنی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

200 حروف