اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی مغربی ایشیا میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف
- چیلنجز کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ذمہ داری سے کردار ادا کیا، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور، مغربی ایشیا میں تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے ساتھ اقوام متحدہ کے قیام امن خصوصا پاکستان کی لازوال خدمات پر بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کو سراہا اور اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی دیرینہ خدمات اور عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے اس کے مسلسل عزم پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ذمہ داری سے کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور درکار وسائل تمام امن مشنز کی کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے مقصد کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے قیام امن میں پاکستان کے طویل المدتی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔






















Comments