BR100 Decreased By (-0.05%)
BR30 Increased By (0.05%)
KSE100 Decreased By (-0.17%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 58.68 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 27.99 Decreased By ▼ -0.17 (-0.6%)
BOP 35.92 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 9.43 Increased By ▲ 0.71 (8.14%)
DFML 19.83 Increased By ▲ 0.32 (1.64%)
DGKC 223.01 Decreased By ▼ -1.28 (-0.57%)
FABL 101.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
FCCL 55.94 Decreased By ▼ -0.24 (-0.43%)
FFL 17.50 Decreased By ▼ -0.03 (-0.17%)
GGL 24.74 Increased By ▲ 0.19 (0.77%)
HBL 308.20 Decreased By ▼ -1.01 (-0.33%)
HUBC 226.00 Decreased By ▼ -1.41 (-0.62%)
HUMNL 11.14 Increased By ▲ 0.12 (1.09%)
KEL 7.85 Decreased By ▼ -0.01 (-0.13%)
LOTCHEM 30.25 Increased By ▲ 0.73 (2.47%)
MLCF 102.88 Increased By ▲ 0.71 (0.69%)
OGDC 335.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.13%)
PAEL 44.50 Decreased By ▼ -0.15 (-0.34%)
PIBTL 17.88 Increased By ▲ 0.05 (0.28%)
PIOC 274.00 Increased By ▲ 1.31 (0.48%)
PPL 235.90 Decreased By ▼ -2.88 (-1.21%)
PRL 41.76 Increased By ▲ 3.33 (8.67%)
SNGP 114.50 Increased By ▲ 0.64 (0.56%)
SSGC 30.23 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
TELE 9.03 Increased By ▲ 0.03 (0.33%)
TPLP 12.70 Increased By ▲ 0.05 (0.4%)
TRG 65.10 Increased By ▲ 0.60 (0.93%)
UNITY 10.24 Decreased By ▼ -0.11 (-1.06%)
WTL 1.33 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

فرانس کا ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

  • ایران نے گزشتہ ماہ امریکہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، نوئل باروٹ
شائع اپ ڈیٹ

فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ نے جمعرات کو کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ایران نے خود ہی امریکا کے نئے حملوں کو دعوت دی ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ نے ٹی ایف ون ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ایران تھا جس نے عمانی سمندری حدود میں چلنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا کر نہ صرف اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی بلکہ بین الاقوامی قوانین کو بھی پامال کیا۔

نوئل باروٹ نے مزید کہا کہ ایران نے گزشتہ ماہ امریکہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، انہوں نے متحارب قوتوں کے درمیان تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کارروائیوں کا فوری رکنا ضروری ہے تاکہ اہم مذاکرات کو بہترین ممکنہ حالات میں جاری رکھا جا سکے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کے اسٹریٹجک کنٹرول پر جاری کشمکش کے باعث جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی جوابی حملوں کا تبادلہ ہوا۔

امریکی افواج نے کہا کہ ایران پر ان کے حالیہ حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے کی ایران کی صلاحیت کو کم کرنا ہے جس کی وجہ اس آبی گزرگاہ میں جہازوں پر کیے گئے حالیہ حملے ہیں۔

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر جوابی حملے کیے ہیں۔

Comments

200 حروف