BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.17%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.42%)
BAFL 56.84 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 24.93 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.75 Decreased By ▼ -0.39 (-0.41%)
FCCL 52.10 Decreased By ▼ -0.69 (-1.31%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.09 Decreased By ▼ -0.47 (-2.4%)
HBL 306.47 Increased By ▲ 0.37 (0.12%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.41 Decreased By ▼ -1.75 (-1.88%)
OGDC 314.46 Decreased By ▼ -2.27 (-0.72%)
PAEL 35.20 Decreased By ▼ -0.43 (-1.21%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 240.97 Decreased By ▼ -2.24 (-0.92%)
PPL 222.38 Decreased By ▼ -4.53 (-2%)
PRL 91.32 Decreased By ▼ -1.70 (-1.83%)
SNGP 91.24 Decreased By ▼ -0.60 (-0.65%)
SSGC 23.23 Decreased By ▼ -0.58 (-2.44%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.74 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
TRG 56.45 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پنجاب بھر میں بارش کے باعث حادثات، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

  • 6 جولائی تک طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
شائع اپ ڈیٹ

ریسکیو 1122 نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں کم از کم دو افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 پنجاب کے ترجمان فاروق احمد نے بتایا کہ اموات اٹک میں ہوئیں، جہاں تیز ہواؤں اور تیز بارش کے دوران نیا پمپ کے قریب ایک دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ اٹک ہی کے علاقے پارا شاہین باغ میں ایک الگ واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔

خوشاب کے علاقے قائد آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ سرگودھا میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث سائن بورڈ گرنے سے ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔ ادھر شیخوپورہ میں چک رسالہ روڈ پر لکڑی کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

اسی طرح پنجاب بھر میں مون سون سے پہلے کی بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے اور مغربی ہواؤں کے سلسلے اور نمی کے باعث 6 جولائی تک وسیع پیمانے پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ اور کھلے علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق یکم سے 6 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ جنوبی اضلاع جیسے کہ ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور راجن پور میں 3 سے 5 جولائی تک بارشیں ہوں گی۔

Comments

200 حروف