BR100 Increased By (0.44%)
BR30 Increased By (1.39%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.61%)
BAFL 58.79 Decreased By ▼ -0.35 (-0.59%)
BIPL 26.82 Increased By ▲ 0.20 (0.75%)
BOP 35.38 Increased By ▲ 0.26 (0.74%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
DFML 19.77 Increased By ▲ 0.08 (0.41%)
DGKC 221.94 Increased By ▲ 3.32 (1.52%)
FABL 96.91 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 58.36 Increased By ▲ 1.61 (2.84%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.04 (-0.22%)
GGL 23.54 Decreased By ▼ -0.12 (-0.51%)
HBL 294.10 Increased By ▲ 1.11 (0.38%)
HUBC 231.41 Decreased By ▼ -0.40 (-0.17%)
HUMNL 11.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.45%)
KEL 8.75 Increased By ▲ 0.33 (3.92%)
LOTCHEM 28.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.53%)
MLCF 107.15 Increased By ▲ 3.85 (3.73%)
OGDC 339.96 Increased By ▲ 1.79 (0.53%)
PAEL 44.49 Increased By ▲ 1.02 (2.35%)
PIBTL 18.64 Increased By ▲ 0.94 (5.31%)
PIOC 273.85 Increased By ▲ 3.85 (1.43%)
PPL 247.98 Increased By ▲ 3.66 (1.5%)
PRL 35.29 Decreased By ▼ -0.14 (-0.4%)
SNGP 123.17 Decreased By ▼ -2.49 (-1.98%)
SSGC 32.04 Decreased By ▼ -0.90 (-2.73%)
TELE 8.87 Decreased By ▼ -0.04 (-0.45%)
TPLP 10.57 Decreased By ▼ -0.26 (-2.4%)
TRG 64.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.77%)
UNITY 11.12 Increased By ▲ 0.09 (0.82%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.01 (0.8%)
دنیا

ٹنیو کے سیکریٹری جنرل کی ٹرمپ سے ملاقات، ایران معاملے پر کشیدگی کم کرنے کی کوشش

  • ایران کے خلاف امریکی جنگ کی حمایت سے بعض اتحادیوں کی ہچکچاہٹ چند واقعات تک محدود تھی، مارک روٹے
شائع June 25, 2026 اپ ڈیٹ June 25, 2026 10:34am

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ل مارک روٹے نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے نرم انداز میں مؤقف اختیار کیا کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ کی حمایت سے بعض اتحادیوں کی ہچکچاہٹ چند واقعات تک محدود تھی۔

نیٹو سربراہ واشنگٹن کے دورے پر ہیں تاکہ ایران جنگ اور یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کم کرنے کی دھمکیوں کے باعث پیدا ہونے والے تناؤ کو کم کیا جا سکے۔ یہ کوشش جولائی میں انقرہ میں ہونے والے اہم نیٹو سربراہ اجلاس سے قبل کی جا رہی ہے۔

ٹرمپ جو طویل عرصے سے نیٹو کے ناقد رہے ہیں اور اس اتحاد کو کاغذی شیر قرار دے چکے ہیں، اس بات پر ناراض ہیں کہ نیٹو نے مشرق وسطیٰ کے تنازع میں امریکا کی مکمل حمایت نہیں کی اور نہ ہی 28 فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے بعد متاثر ہونے والی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے میں خاطر خواہ مدد فراہم کی۔

اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران مارک روٹے نے چارٹس کے ذریعے یہ دکھانے کی کوشش کی کہ 2017 میں ٹرمپ کے پہلی بار اقتدار میں آنے کے بعد نیٹو ممالک نے اپنے دفاعی اخراجات میں کس قدر اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے دوران ہزاروں امریکی فوجی طیاروں نے یورپ میں موجود اڈوں سے آپریشن کیے، جو اتحادیوں کی جانب سے امریکا کے ساتھ تعاون کی واضح مثال ہے۔

مارک روٹے نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ چند ایسے واقعات ہوئے ہیں جن پر آپ واقعی مایوس ہیں، لیکن مجموعی طور پر آپ کے یورپی اتحادی آپ کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

تاہم ٹرمپ اس وضاحت سے زیادہ متاثر دکھائی نہیں دیے، اگرچہ انہوں نے مارک روٹے کی کوششوں کو سراہا۔

ٹرمپ نے کہا کہ آپ نے واقعی اچھا کام کیا ہے، اور میرا خیال ہے کہ اگر آپ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شاید آج ہماری یہ ملاقات بھی نہ ہو رہی ہوتی، کیونکہ ہمیں مایوس کیا گیا۔ ہمیں اس معاملے میں کسی مدد کی ضرورت ہی نہیں تھی۔

نومبر 2024 میں ٹرمپ کی دوسری انتخابی کامیابی کے بعد سے مارک روٹے کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک یہ رہی ہے کہ وہ صدر کی نیٹو کے حوالے سے ناراضی کو سنبھالیں اور گرین لینڈ کے حصول جیسے متنازع معاملات کو مستقل بحران میں تبدیل ہونے سے روکیں۔

حالیہ مہینوں میں واشنگٹن اور نیٹو کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ نیٹو اتحادیوں کی جانب سے ٹرمپ کی ایران مہم کی حمایت سے انکار کے بعد، جسے انہوں نے پیشگی مشاورت کے بغیر شروع کیا تھا، ٹرمپ نے کھلے عام یہ سوال اٹھایا کہ آیا امریکا کو نیٹو کے باہمی دفاعی معاہدے پر قائم رہنا چاہیے یا نہیں، اور یہ بھی کہا کہ وہ اتحاد سے علیحدگی پر غور کر رہے ہیں۔

Comments

200 حروف