BR100 Increased By (0.87%)
BR30 Increased By (0.64%)
KSE100 Increased By (0.49%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 61.31 Increased By ▲ 0.07 (0.11%)
BIPL 27.12 Decreased By ▼ -0.25 (-0.91%)
BOP 36.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.19%)
CNERGY 8.49 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.90 Decreased By ▼ -0.73 (-3.37%)
DGKC 219.51 Decreased By ▼ -0.26 (-0.12%)
FABL 97.40 Increased By ▲ 0.79 (0.82%)
FCCL 58.10 Decreased By ▼ -0.37 (-0.63%)
FFL 18.42 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
GGL 23.00 Decreased By ▼ -0.15 (-0.65%)
HBL 304.80 Increased By ▲ 1.46 (0.48%)
HUBC 233.80 Increased By ▲ 7.45 (3.29%)
HUMNL 11.45 Decreased By ▼ -0.10 (-0.87%)
KEL 8.42 Increased By ▲ 0.06 (0.72%)
LOTCHEM 28.78 Increased By ▲ 0.42 (1.48%)
MLCF 103.00 Increased By ▲ 4.25 (4.3%)
OGDC 337.50 Increased By ▲ 3.46 (1.04%)
PAEL 43.69 Increased By ▲ 0.74 (1.72%)
PIBTL 18.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.16%)
PIOC 284.00 Decreased By ▼ -1.02 (-0.36%)
PPL 250.03 Increased By ▲ 4.45 (1.81%)
PRL 36.76 Decreased By ▼ -0.42 (-1.13%)
SNGP 114.30 Decreased By ▼ -0.86 (-0.75%)
SSGC 30.59 Decreased By ▼ -0.82 (-2.61%)
TELE 9.34 Decreased By ▼ -0.20 (-2.1%)
TPLP 11.03 Decreased By ▼ -0.14 (-1.25%)
TRG 69.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
UNITY 11.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.52%)
WTL 1.32 Increased By ▲ 0.03 (2.33%)

وزیر خزانہ کا کاٹن سیکٹر کو مضبوط بنانے کا عزم

  • وفاقی وزیر خزانہ سے پی سی جی اے کے وفد سے ملاقات
شائع June 18, 2026 اپ ڈیٹ June 18, 2026 02:03pm

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک بھر میں پائیدار معاشی ترقی، برآمدات میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے صنعت کاروں کے نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت چیئرمین شام لال منگلانی کررہے تھے۔ ملاقات میں کپاس کے شعبے سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور معاشی ترقی، برآمدات اور دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بڑھانے میں اس صنعت کے کردار کو مستحکم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کپاس کی ویلیو چین کی موجودہ صورتحال، کاشتکاروں اور جنرز کو درپیش چیلنجز اور ایسے پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو اس شعبے میں پیداواری صلاحیت، سرمایہ کاری اور پائیداری کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق پی سی جی اے کے نمائندوں نے کپاس کی تزویراتی اہمیت کو اجاگر کیا کہ یہ ایک اہم نقد آور فصل ہونے کے ساتھ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے۔

وفد نے دیہی علاقوں میں روزگار کی فراہمی، منسلک صنعتوں کی معاونت، برآمدات میں شراکت اور درآمد شدہ کپاس پر انحصار کم کرنے میں اس شعبے کے کردار پر بھی زور دیا۔

ملاقات کے دوران وفد نے ٹیکسیشن، دستاویزی عمل اور شعبے میں باضابطہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے اقدامات سے متعلق تجاویز بھی شیئر کیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے معیشت کے لیے کپاس کی صنعت کی اہمیت کو تسلیم کیا اور پیداواری شعبوں کے لیے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے حکومتی عزم پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت اور صنعت میں پائیدار ترقی حکومت کے معاشی ایجنڈے کا اہم ستون ہے، انہوں نے پالیسی سازی کے عمل میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ٹیکس بیس کو وسیع کرنے، شفافیت کو بہتر بنانے اور ٹیکس دہندگان کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ پالیسی اقدامات معاشی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں۔

پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ پی سی جی اے کی جانب سے پیش کردہ خدشات اور سفارشات کا متعلقہ حکام کی جانب سے بغور جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کپاس کے ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے، مسابقت کو بہتر بنانے، ویلیو ایڈیشن کو بڑھانے اور پوری سپلائی چین میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کپاس کے شعبے کی طویل مدتی بحالی اور ترقی میں معاون عملی حل تلاش کرنے کے لیے حکومت اور صنعتی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مسلسل رابطے کو برقرار رکھنا نہایت اہم ہے۔

Comments

200 حروف