BR100 Increased By (1.6%)
BR30 Increased By (1.83%)
KSE100 Increased By (1.77%)
KSE30 Increased By (1.78%)
BAFL 60.78 Increased By ▲ 0.64 (1.06%)
BIPL 27.60 Increased By ▲ 0.92 (3.45%)
BOP 36.40 Increased By ▲ 0.67 (1.88%)
CNERGY 8.37 Increased By ▲ 0.09 (1.09%)
DFML 19.80 Increased By ▲ 0.27 (1.38%)
DGKC 218.50 Decreased By ▼ -2.55 (-1.15%)
FABL 97.40 Increased By ▲ 2.81 (2.97%)
FCCL 57.62 Increased By ▲ 0.23 (0.4%)
FFL 18.11 Increased By ▲ 0.08 (0.44%)
GGL 21.20 Increased By ▲ 0.17 (0.81%)
HBL 300.25 Increased By ▲ 4.27 (1.44%)
HUBC 231.70 Increased By ▲ 2.94 (1.29%)
HUMNL 11.72 Increased By ▲ 0.06 (0.51%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.08 (0.99%)
LOTCHEM 28.40 Decreased By ▼ -0.29 (-1.01%)
MLCF 98.19 Increased By ▲ 0.06 (0.06%)
OGDC 328.43 Increased By ▲ 3.80 (1.17%)
PAEL 43.73 Increased By ▲ 0.64 (1.49%)
PIBTL 18.38 Increased By ▲ 0.42 (2.34%)
PIOC 289.97 Decreased By ▼ -2.33 (-0.8%)
PPL 238.25 Increased By ▲ 5.47 (2.35%)
PRL 36.29 Increased By ▲ 0.60 (1.68%)
SNGP 112.94 Increased By ▲ 10.27 (10%)
SSGC 30.43 Increased By ▲ 2.77 (10.01%)
TELE 9.35 Increased By ▲ 0.16 (1.74%)
TPLP 11.74 Increased By ▲ 0.37 (3.25%)
TRG 71.00 Increased By ▲ 2.15 (3.12%)
UNITY 11.59 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
WTL 1.29 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

سیلیکٹ ٹیکنالوجیز کا 2.5 ارب روپے آئی پی او، پاکستان میں اے سی مینوفیکچرنگ کا بڑا منصوبہ

  • یہ رقم کمپنی کی ٹی وی پروڈکشن لائن کو وسیع کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی
شائع June 16, 2026 اپ ڈیٹ June 16, 2026 12:52pm

سیلیکٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ جو ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، اپنی آئی پی او کے ذریعے فلوئر پرائس پر 2.489 ارب روپے جمع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ کمپنی پاکستان میں اسمارٹ ڈیوائسز اور گھریلو آلات کی مقامی مینوفیکچرنگ کو وسعت دینے کی خواہاں ہے۔

ایک بیان کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) نے کمپنی کے آئی پی او کیلئے 88,888,889 عام شیئرز کے پراسپیکٹس کی اشاعت، گردش اور اجرا کی منظوری دے دی ہے جو کمپنی کے پوسٹ-آئی پی او ادا شدہ سرمائے کا 10 فیصد بنتے ہیں۔ یہ اجراء بک بلڈنگ طریقہ کار کے ذریعے پیش کیا جائیگا۔

منظور شدہ اسٹرکچر کے تحت ایشو کے 75 فیصد حصے پر مشتمل 66,666,667 شیئرز اہل سرمایہ کاروں کو بک بلڈنگ کے ذریعے پیش کیے جائیں گے جس کے لیے فی شیئر فلوئر پرائس 28 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت میں 50 فیصد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے جس کے مطابق کیپ پرائس 42 روپے فی شیئر بنتی ہے۔

باقی 25 فیصد جس میں 22,222,222 شیئرز شامل ہیں ریٹیل سرمایہ کاروں کو بک بلڈنگ کے عمل کے ذریعے طے شدہ اسٹرائیک پرائس پر پیش کیے جائیں گے۔

آئی پی او کا ریٹیل حصہ مکمل طور پر انڈر رائٹ کیا جائے گا۔

اہل سرمایہ کاروں کی رجسٹریشن 17 جون 2026 سے شروع ہو کر 23 جون 2026 کو ختم ہوگی جبکہ بک بلڈنگ کا عمل 22 اور 23 جون 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔ عوامی سبسکرپشن 2 اور 3 جولائی 2026 کو شیڈول ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ اور انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز لمیٹڈ اس ایشو کے لیے مشترکہ کنسلٹنٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

آئی پی او سے حاصل ہونے والی رقم بنیادی طور پر لاہور کے سندر گرین اسپیشل اکنامک زون میں ایک جدید ترین پروڈکشن فیسلٹی کے قیام کیلئے استعمال کی جائے گی جہاں ایئر کنڈیشنرز کی تیاری اور اسمبلنگ کی جائے گی۔

یہ رقم کمپنی کی ٹی وی پروڈکشن لائن کو وسیع کرنے، اسمارٹ فون پلانٹ اور مشینری میں سرمایہ کاری اور ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھی استعمال کی جائے گی۔

سلیکٹ پاکستان میں ژیومی اور ہائسینس سمیت عالمی سطح پر تسلیم شدہ برانڈز کے لیے اسمارٹ فونز، اسمارٹ ٹی ویز، ایئر کنڈیشنرز اور دیگر گھریلو آلات کی تیاری اور اسمبلی میں مصروف ہے۔

“توسیع کے بعد سلیکٹ کی مجموعی سالانہ پیداواری صلاحیت 7 ملین اسمارٹ فونز، 360,000 ٹیلی ویژن اور 400,000 ایئر کنڈیشنر یونٹس تک پہنچنے کی توقع ہے۔ سندر گرین ایس ای زیڈ کی تنصیب سے مالی سال 2035 تک انکم ٹیکس چھوٹ کے ذریعے اسٹریٹجک ٹیکس فوائد ملنے کی بھی توقع ہے جس سے منافع کے مارجن میں بہتری اور طویل مدتی شیئر ہولڈر ویلیو میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ نے مضبوط رفتار دکھائی ہے جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حال ہی میں ہونے والی لسٹنگز نے شاندار منافع دیا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت بخشی ہے۔

Comments

200 حروف