BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

صوبوں نے 3.138 کھرب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کردیا

  • رواں مالی سال 2025-26 کے دوران صوبوں کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 3.062 کھرب روپے تھا
شائع اپ ڈیٹ

صوبوں نے مالی سال 2026-27 کے لیے مجموعی طور پر 3.138 کھرب روپے کے ترقیاتی اخراجات کی تجویز دی ہے، جو رواں مالی سال کے مقابلے میں 76 ارب روپے زیادہ ہیں۔ اس میں 660 ارب روپے غیر ملکی امداد جبکہ 2.478 کھرب روپے ملکی وسائل سے حاصل کیے جائیں گے۔

رواں مالی سال 2025-26 کے دوران صوبوں کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 3.062 کھرب روپے تھا، جس میں 658 ارب روپے غیر ملکی امداد اور 2.404 کھرب روپے مقامی وسائل شامل تھے۔

بزنس ریکارڈر کو دستیاب دستاویزات کے مطابق پنجاب نے سب سے زیادہ 1.45 کھرب روپے کی ترقیاتی لاگت تجویز کی ہے، اس کے بعد سندھ 816 ارب روپے، خیبر پختونخوا 564 ارب روپے اور بلوچستان 308 ارب روپے کے ساتھ شامل ہیں۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے 1.45 کھرب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا ہے، جس میں 1.306 کھرب روپے مقامی وسائل اور 144 ارب روپے غیر ملکی امداد سے حاصل کیے جائیں گے۔

سندھ حکومت نے 816 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا ہے، جس میں 296 ارب روپے غیر ملکی امداد اور 520 ارب روپے مقامی وسائل شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا نے اپنے ترقیاتی پروگرام کے لیے 564 ارب روپے تجویز کیے ہیں، جن میں 187 ارب روپے غیر ملکی امداد اور 377 ارب روپے مقامی وسائل شامل ہیں، یہ رقم پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) 2026-27 کے تحت ہوگی۔ بلوچستان نے 308 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات تجویز کیے ہیں، جن میں 33 ارب روپے غیر ملکی امداد اور 275 ارب روپے مقامی وسائل شامل ہیں۔

پنجاب نے مالی سال 2026-27 کے لیے اپنے ترقیاتی بجٹ میں 95 ارب روپے اضافہ کیا ہے، جبکہ سندھ نے 29 ارب روپے کمی کی ہے۔ خیبر پختونخوا نے 63 ارب روپے اضافہ کیا ہے، جبکہ بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 53 ارب روپے کمی کی ہے۔

صوبائی حکومتوں نے اپنے مجوزہ ترقیاتی بجٹ وفاقی حکومت کو بجٹ فریم ورک 2026-27 میں شامل کرنے کے لیے ارسال کر دیے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف