مزید صوبے زیادہ دارالحکومت اور زیادہ بیوروکریسی تو پیدا کرسکتے ہیں، لیکن بااختیار اور خودمختار مسابقتی شہر سرمایہ کاری، پیداواریت اور معاشی ترقی پیدا کریں گے، پاکستان کو صوبائی انتظامیہ کی ایک اور سطح کی ضرورت نہیں، اسے میئر کی قیادت میں چلنے والی معیشت کی ضرورت ہے
’پاکستان کو شاید مزید صوبوں کی ضرورت ہو، لیکن اسے یقینی طور پر اختیارات کی مزید گہری نچلی سطح تک منتقلی کی ضرورت ہے۔ نئی حد بندی صوبائی دارالحکومت تک فاصلے کو کم کرسکتی ہے، لیکن ریاست اور شہری کے درمیان فاصلہ صرف بااختیار ادارے ہی کم کرسکتے ہیں۔
موجودہ نظام کے تحت مسئلہ وسائل کی کمی نہیں، بلکہ ان وسائل کو عام لوگوں تک مؤثر انداز میں پہنچانے کا ہے۔ انتظامی ازسرِنو ترتیب بذاتِ خود مسئلہ نہیں؛ اصل مسئلہ وفاقی اکائیوں کے درمیان باہمی اعتماد کا فقدان اور ایسا نظامِ حکمرانی ہے جو عوام اور ترقی، دونوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔