BR100 Increased By (0.68%)
BR30 Increased By (0.95%)
KSE100 Increased By (0.53%)
KSE30 Increased By (0.57%)
BAFL 58.75 Increased By ▲ 0.31 (0.53%)
BIPL 25.44 Increased By ▲ 0.24 (0.95%)
BOP 34.53 Increased By ▲ 0.54 (1.59%)
CNERGY 8.14 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
DFML 20.98 Increased By ▲ 0.14 (0.67%)
DGKC 195.53 Increased By ▲ 2.56 (1.33%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 53.42 Increased By ▲ 0.59 (1.12%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.10 (0.56%)
GGL 19.35 Increased By ▲ 0.38 (2%)
HBL 286.69 Increased By ▲ 1.19 (0.42%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.08 Increased By ▲ 0.06 (0.75%)
LOTCHEM 27.80 Decreased By ▼ -0.09 (-0.32%)
MLCF 87.35 Increased By ▲ 0.84 (0.97%)
OGDC 323.10 Increased By ▲ 3.14 (0.98%)
PAEL 39.87 Increased By ▲ 0.45 (1.14%)
PIBTL 17.04 Increased By ▲ 0.37 (2.22%)
PIOC 270.05 Increased By ▲ 3.99 (1.5%)
PPL 230.00 Increased By ▲ 1.82 (0.8%)
PRL 34.84 Increased By ▲ 0.16 (0.46%)
SNGP 98.90 Decreased By ▼ -0.28 (-0.28%)
SSGC 26.82 Increased By ▲ 0.22 (0.83%)
TELE 8.63 Increased By ▲ 0.35 (4.23%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.90 Increased By ▲ 0.19 (0.27%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں تقریباً 1,000 پوائنٹس کا اضافہ

  • صبح 9 بجکر 45 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 171,181.56 پوائنٹس پر جاپہنچا
شائع June 4, 2026 اپ ڈیٹ June 4, 2026 10:52am

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک بار پھر خریداری کا رجحان لوٹ آیا جس کے نتیجے میں جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی اوقات میں ہی 100 انڈیکس میں تقریباً 1,000 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

صبح 9 بجکر 45 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 990.92 پوائنٹس یا 0.58 فیصد اضافے سے 171,181.56 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

مارکیٹ کے اہم شعبوں بشمول آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹلائزرز، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، او ایم سیز اور پاور جنریشن میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ ہیوی ویٹ اسٹاکس بشمول ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، حبکو، ایم سی بی، میزان بینک اور نیشنل بینک بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بدھ کو بتایا کہ مالی سال 2026-2027 کے لیے وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔

ایکس پر یہ بیان ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کا وفاقی بجٹ ممکنہ طور پر 5 جون کو پیش نہیں کیا جاسکے گا، جیسا کہ ابتدا میں منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ اس کی بنیادی وجہ یہ بتائی گئی کہ بعض مالی اقدامات کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔

بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کا کاروبار منفی زون میں بند ہوا کیونکہ امریکہ اور ایران کے سفارتی محاذ پر کسی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کے باعث سرمایہ کار محتاط نظر آئے۔ اس صورتحال نے مارکیٹ کے اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر فروخت کے رجحان کو جنم دیا جس کی وجہ سے دن بھر مارکیٹ کا مومنٹم کمزور رہا۔

گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 831.13 پوائنٹس یا 0.49 فیصد کی کمی کے ساتھ 170,190.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کردیا جس کے باعث جمعرات کو ایشیائی اسٹاکس میں مندی دیکھی گئی تاہم اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمتیں حالیہ بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

جاپان کے علاوہ ایشیا پیسفک حصص کے سب سے بڑے ایم ایس سی آئی انڈیکس میں 1.5 فیصد کی کمی دیکھی گئی جبکہ ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرز 0.5 فیصد نیچے آگئے۔ تعطیل کے بعد جب جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ کھلی تو اس میں 2.6 فیصد تک کی بڑی مندی دیکھی گئی جب کہ جاپان کا نکئی 225 انڈیکس بھی 1.9 فیصد گرگیا۔

گزشتہ شب وال اسٹریٹ پر اسٹاک مارکیٹس میں مندی دیکھی گئی جہاں تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات میں کسی خاطر خواہ پیشرفت نہ ہونے اور دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی کے باعث ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 0.7 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ خام تیل کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد تک بڑھ گئیں۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے

Comments

200 حروف