BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

او جی ڈی سی ایل نے سانگھڑ میں تیل کے نئے ذخائر دریافت کرلئے

  • یومیہ 2,000 بیرل خام تیل اور 1.1 ملین معیاری مکعب فٹ گیس پیداوار حاصل ہوگی
شائع اپ ڈیٹ

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع اپنے ایک تلاشی کنویں بابی ڈیپ- ون سے تیل کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بدھ کے روز بتایا کہ بابی اور دھامرکی مائننگ لیز کے علاقے میں تیل کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔

کمپنی اس منصوبے کی آپریٹر ہے اور اس میں اس کا 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ ہے۔

کمپنی کے مطابق وائر لائن لاگز کی تشریح کی بنیاد پر لوئر گورو فارمیشن کے بڑے ریتیلے ذخائر کو کیسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ (ڈی ایس ٹی) کے ذریعے آزمایا گیا، جس کے نتیجے میں یومیہ 2,000 بیرل خام تیل اور 1.1 ملین معیاری مکعب فٹ گیس پیداوار حاصل ہوئی۔ یہ پیداوار 32/64 انچ چوک سائز پر حاصل ہوئی جبکہ ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر (1,050 پاؤنڈ فی اسکوائر انچ ریکارڈ کیا گیا۔

او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ بابی ڈیپ-ون ایکسپلورٹری کنویں کو 3 مئی 2026 کو دوبارہ کھولا گیا تاکہ لوئر گورو فارمیشن کے بڑے ریتیلے ذخائر میں ہائیڈروکاربن کی موجودگی کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ کنواں مجموعی طور پر 3,305 میٹر کی گہرائی تک سمبر فارمیشن میں او جی ڈی سی ایل کی اندرونی تکنیکی اور آپریشنل صلاحیتوں کے ذریعے ڈرل کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق یہ دریافت بابی اور دھامرکی مائننگ لیز کے علاقے میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور یہ اس علاقے میں ماسِیو سینڈ پلے سے پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ اس نئی دریافت سے نہ صرف ایک نیا ایکسپلوریشن پلے متعارف ہوا ہے بلکہ قریبی علاقوں میں موجود ممکنہ ذخائر کے خطرات بھی کم ہوئے ہیں، جس سے مستقبل کی تلاش اور وسائل میں اضافے کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ دریافت ملکی توانائی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد دے گی، جبکہ او جی ڈی سی ایل اور ملک کے مجموعی ہائیڈروکاربن ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

Comments

200 حروف