BR100 Increased By (0.04%)
BR30 Decreased By (-0.04%)
KSE100 Increased By (0.02%)
KSE30 Increased By (0.02%)
BAFL 56.75 Increased By ▲ 0.28 (0.5%)
BIPL 24.90 Increased By ▲ 0.27 (1.1%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.98 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 18.39 Increased By ▲ 0.90 (5.15%)
DGKC 186.50 Decreased By ▼ -0.72 (-0.38%)
FABL 93.71 No Change ▼ 0.00 (0%)
FCCL 51.70 Increased By ▲ 0.05 (0.1%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
GGL 18.87 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 304.70 Increased By ▲ 0.92 (0.3%)
HUBC 198.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.11%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 91.15 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 35.20 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.84 Increased By ▲ 0.22 (0.09%)
PPL 220.40 Decreased By ▼ -0.96 (-0.43%)
PRL 91.91 Increased By ▲ 0.69 (0.76%)
SNGP 90.88 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.65 Increased By ▲ 0.04 (0.53%)
TPLP 12.70 Increased By ▲ 0.14 (1.11%)
TRG 55.62 Decreased By ▼ -0.17 (-0.3%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
مارکٹس

دودھ کی پیداوار اور پیکیجنگ کمپنیوں کو ای مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت

  • پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم کی سپلائی، انسٹالیشن اور دیکھ بھال صرف ایف بی آر کے منظور شدہ وینڈرز ہی کریں گے۔
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دودھ کی پیداوار اور پیکیجنگ سے وابستہ کمپنیوں کو 30 جون 2026 تک الیکٹرانک پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کی ہے‌۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی پیداوار اور پیکیجنگ (پیکنگ) کے کاروبار سے وابستہ تمام رجسٹرڈ افراد، چاہے وہ یہ کام ذاتی طور پر کر رہے ہوں یا بطور ٹول مینوفیکچررز، مذکورہ بالا قواعد و ضوابط کے تحت فوری طور پر الیکٹرانک پروڈکشن مانیٹرنگ سلوشن نصب کرنے کے پابند ہوں گے‌۔

پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم ہارڈ ویئر کے ساتھ سافٹ ویئر پر بھی مشتمل ہے۔

پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم کی سپلائی، انسٹالیشن اور دیکھ بھال صرف بورڈ (ایف بی آر) کے منظور شدہ وینڈرز ہی کریں گے۔

مذکورہ بالا تمام رجسٹرڈ افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 30 جون 2026 تک الیکٹرانک پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کے لیے ضروری انتظامات مکمل کریں۔

بروقت اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو مخصوص فوکل پرسنز نامزد اور نوٹیفائی کریں گے جو اس نظام کی تنصیب اور اسے فعال بنانے میں سہولت کاری کے لیے پیکیجڈ دودھ کے مینوفیکچررز اور مجاز وینڈرز کے ساتھ کوآرڈینیٹ کریں گے‌۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف