BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

امریکہ ایران جنگ بندی: وزیراعظم شہباز شریف کا چینی کردار کا اعتراف، علاقائی امن میں پیشرفت کا خیرمقدم

  • دنیا اس وقت خلیج بحران کے باعث انتہائی نازک موڑ سے گزر رہی ہے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو امن کے فروغ اور امریکہ ایران جنگ بندی کے حصول میں چینی قیادت کے تعاون کو سراہتے ہوئے اپنے ہم منصب لی چیانگ کو آگاہ کیا کہ اس سلسلے میں اب تک نمایاں پیشرفت ہوچکی ہے اور خطے میں امن کی بحالی کیلئے صورتحال درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

چین کے سرکاری دورے کے دوران گریٹ ہال آف دی پیپل میں وزیراعظم لی چیانگ کے ساتھ ملاقات کے آغاز میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ امن بحال ہوگا۔ اس سلسلے میں پہلے ہی کافی اہم پیشرفت ہوچکی ہے اور معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم جنہیں اس سے قبل گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، نے صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا پاکستان کو امن کے فروغ اور جنگ بندی کے حصول میں بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ صدر شی کا چار نکاتی ایجنڈا مکمل طور پر توثیق کیا جائے گا۔ انہوں نے جنگ بندی سے متعلق پانچ نکاتی معاونتی پروگرام کا بھی ذکر کیا، جو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اپنے ہم منصب وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت خلیج بحران کے باعث انتہائی نازک موڑ سے گزر رہی ہے اور پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کیلئے انتہائی مخلصانہ کردار ادا کیا ہے‌۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ایران کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے جو اجلاس میں بھی موجود تھے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے، فیلڈ مارشل نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مل کر ایرانی اور امریکی قیادت کے درمیان رابطوں میں مسلسل کوششیں کیں، نہ صرف ایران بلکہ خلیجی ممالک میں بھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں واقعی ایک ساتھ مل کر چلنا ہوگا تاکہ پوری دنیا میں امن قائم ہو اور معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوسکیں، کیونکہ اس بحران نے نہ صرف خطے کی معیشتوں کو متاثر کیا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے جو تیل اور تیل کی مصنوعات کا خالص درآمد کنندہ ہے بلکہ عالمی برادری بھی اس سے متاثر ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے وزیراعظم لی کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کا دورہ ہمیشہ ان کے لیے بڑی خوشی کا باعث ہوتا ہے کیونکہ ہر بار یہاں نئے تبدیلیاں اور اہم پیشرفت دیکھنے کو ملتی ہے۔

انہوں نے شانسی کی کوئلے کی کان میں گیس کے افسوسناک دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار بھی کیا، اور متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا‌۔

انہوں نے چین کے صوبے شانشی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے بانی رہنماؤں کی جانب سے قائم کی گئی شاندار دوستی اور سفارتی تعلقات کے 75 سال منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس ورثے کو آگے بڑھانے اور اپنے تعلقات کے فروغ کے اس عظیم سفر کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنے ریمارکس میں وزیرِاعظم لی نے کہا کہ پاکستان نے قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا ہے، مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا ہے اور خطے میں امن کے لیے مثبت انرجی فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دن کے آخر میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران صدر شی جن پنگ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر مزید یکجہتی کے حصول، روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کرنے اور عملی تعاون کو مسلسل وسعت دینے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے مشترکہ مستقبل پر مبنی کمیونٹی کی تعمیر میں مزید مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

پاکستان اور چین کے مابین 15 معاہدوں پر دستخط

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اُن کے چینی ہم منصب لی نے دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں، پروٹوکولز اور تعاون سے متعلق دستاویزات پر دستخط اور اُن کے تبادلے کی تقریب دیکھی۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق یہ معاہدے، مفاہمتی یادداشتیں اور پروٹوکول تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، ماحولیاتی تبدیلی، تعلیم، میڈیا اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

دستخط اور تبادلہ ہونے والی دستاویزات میں تعلیمی تعاون، تبادلوں سے متعلق ایگزیکٹو پروگرام، خشک میوہ جات ،گری دار اجناس کے معائنے، قرنطینہ و حفظانِ صحت کے تقاضوں سے متعلق پروٹوکول، مکئی کے لیے فائٹو سینیٹری تقاضوں کا پروٹوکول، زرعی شعبے میں ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق مفاہمتی یادداشت، جانوروں کی ویکسین سے متعلق لیٹر آف ایکسچینج (ایل او ای )اقتصادی ترقی کے شعبے میں تبادلوں، تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مفاہمتی یادداشت،ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت، فارن سروس اکیڈمی اور چائنا فارن افیئرز یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پارٹی اسکول (چائنا نیشنل اکیڈمی آف گورننس) اور پاکستان نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت، سال 2026 کے لیے انسانی وسائل کی ترقی کے تعاون کے پروگرام کے مشترکہ نفاذ سے متعلق مفاہمتی یادداشت، مطابقتی جانچ سے متعلق مفاہمتی یادداشت، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اور چائنا ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان مفاہمتی یادداشت، ژنہوا نیوز ایجنسی اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت، چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی وژن کے درمیان مشترکہ دستاویزی فلم سازی کے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت، آزاد تجارت اور کثیرالجہتی نظام کی حمایت سے متعلق مفاہمتی یادداشت، صوبہ ژیجیانگ اور پنجاب کے درمیان سسٹر صوبہ تعلقات کا قیام شامل ہیںٓ۔

وزیرِ اعظم شہباز نے کہا کہ ان معاہدوں پر دستخط پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کی بڑھتی ہوئی گہرائی اور وسعت کی عکاسی کرتے ہیں اور اہم شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرتے ہیں، جو دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی میں براہِ راست کردار ادا کریں گے۔

Comments

200 حروف