BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

غزہ فلوٹیلا: آسٹریلوی کارکن وطن واپس پہنچ گئے، اسرائیل پر بدسلوکی کے الزامات

  • اسرائیلی جیل سروس نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے
شائع اپ ڈیٹ

غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ایک فلوٹیلا (کشتیوں کے قافلے) میں شامل آسٹریلوی کارکنان، جنہیں اسرائیل نے حراست میں لیا تھا، وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ منتظمین نے ان پر بدسلوکی، جنسی زیادتی اور مارپیٹ کے الزامات عائد کیے ہیں، جن کے باعث بعض افراد کو اسپتال میں بھی داخل کرنا پڑا۔

اسرائیلی جیل سروس نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے، تاہم خبر ایجنسی روئٹرز ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکی۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی فورسز نے بین الاقوامی پانیوں میں 50 کشتیوں پر مشتمل اس قافلے کو روک کر 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے 430 رضاکاروں کو حراست میں لیا تھا، جن میں 11 آسٹریلوی شہری بھی شامل تھے۔

منتظمین کے مطابق کم از کم 15 کیسز میں جنسی بدسلوکی کے شواہد دستاویزی شکل میں موجود ہیں، جبکہ بعض کارکنوں نے جیلوں میں مارپیٹ، ٹیزر کے استعمال اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

آسٹریلوی کارکن جولیٹ لامونٹ نے الزام لگایا کہ انہیں حراست کے دوران گھسیٹا گیا، جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک اور کارکن سیم وروپا واٹسن نے بتایا کہ ان کی پسلی ٹوٹی اور جسم پر چوٹیں آئیں۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ان مناظر کو حیران کن اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے، جبکہ آسٹریلیا نے گزشتہ سال اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

Comments

200 حروف