BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.40 Decreased By ▼ -1.02 (-0.51%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.58 Decreased By ▼ -1.58 (-1.7%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.59 Decreased By ▼ -0.21 (-2.69%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

کسی بھی حتمی معاہدے میں ایران کا جوہری پروگرام بند کرانا لازمی شرط ہوگی، ٹرمپ کی نیتن یاہو کو یقین دہانی

  • واشنگٹن سے کسی بھی معاہدے کے لیے ایران کو اپنا نیوکلیئر پروگرام رول بیک کرنا پڑے گا، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو یقین دلایا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے اپنے مطالبے پر سختی سے قائم رہیں گے۔ یہ بات اتوار کو ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے اے ایف پی کو بتائی۔

ہفتے کی رات دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے اور ایرانی سرزمین سے تمام افزودہ یورینیم کو ہٹانے کے اپنے دیرینہ مطالبے پر مذاکرات کے دوران ثابت قدم رہیں گے اور ان شرائط کے بغیر وہ کسی بھی حتمی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

عہدیدار نے کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور دیگر تصفیہ طلب متنازع مسائل پر ایک حتمی معاہدے کی طرف بات چیت شروع کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت سے متعلق ہونے والے مذاکرات کے بارے میں اسرائیل کو مسلسل اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ گفتگو کے دوران نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل لبنان سمیت تمام محاذوں پر خطرات کے خلاف اپنی کارروائی کی آزادی کو برقرار رکھے گا، جس پر صدر ٹرمپ نے اس اصول کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف