وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ای سی سی ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری
- وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی ای سی سی کے رکن مقرر
وزیرِاعظم شہباز شریف نے جمعرات کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے ارکان کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا رکن مقرر کردیا گیا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے خالد مقبول صدیقی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے رکن کی حیثیت سے فعال کردار ادا کریں گے اور ملک و قوم کی ترقی میں بھرپور انداز میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) پاکستان کی اہم ترین کابینہ کمیٹیوں میں شمار ہوتی ہے، جو ملک کے اہم اقتصادی اور مالیاتی فیصلوں کی منظوری اور پالیسی سازی کی ذمہ دار ہے۔
وفاقی کابینہ سے باضابطہ توثیق سے قبل ای سی سی فوری نوعیت کے معاشی معاملات پر تیز رفتار فیصلے کرنے والے اہم ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔
یہ کمیٹی وفاقی کابینہ کے ماتحت کام کرتی ہے اور عموماً اس کے اجلاسوں کی صدارت وزیرِ خزانہ کرتے ہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر وزیرِ اعظم بھی اجلاس کی صدارت سنبھال سکتے ہیں۔

























Comments