مارکٹس
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے قیمتیں مستحکم
- سونے کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے پر مستحکم رہی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4548 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے پر مستحکم رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے پر برقرار رہی۔
یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونا 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 8099 روپے پر مستحکم رہی۔
























Comments