BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

کیلیفورنیا مسجد فائرنگ، خوفزدہ بچوں نے الماری میں چھپ کر جان بچائی

  • بچے نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سنتے ہی اساتذہ نے فوری طور پر انہیں ایک چھوٹے کمرے یا الماری نما جگہ میں جمع کر دیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں واقع اسلامک سینٹر آف سان ڈیاگو میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے کے دوران 9 سالہ اوڈائی شانہ سمیت درجنوں بچے خوف کے عالم میں کلاس رومز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

اوڈائی شانہ جن کی والدہ دو دہائیاں قبل جنگ زدہ غزہ سے ہجرت کرکے جنوبی کیلیفورنیا میں آباد ہوئی تھیں، نے بتایا کہ پیر کی صبح مسجد کے باہر اچانک شدید فائرنگ شروع ہوگئی۔ اس کمپلیکس میں ایک اسلامی اسکول بھی قائم ہے جہاں وہ زیر تعلیم ہیں۔

بچے نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سنتے ہی اساتذہ نے فوری طور پر انہیں ایک چھوٹے کمرے یا الماری نما جگہ میں جمع کر دیا، جہاں وہ خوف سے کانپتے رہے جبکہ مزید 12 سے 16 گولیاں چلنے کی آوازیں آتی رہیں۔ کچھ دیر بعد پولیس کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کی آواز سنائی دی جو باہر سے کہہ رہی تھی، سب ٹھیک ہے، دروازہ کھولو، جس کے بعد دروازہ کھولا گیا۔

پولیس کے مطابق مسجد سے وابستہ تین افراد، جن میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شامل تھا، فائرنگ میں ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے حملہ آوروں کو اندر داخل ہونے سے روک کر بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا۔ دو نوعمر حملہ آور بعد میں چند بلاکس دور اپنی جان لے بیٹھے۔

اوڈائی شانہ نے بتایا کہ جب پولیس انہیں باہر لے جا رہی تھی تو انہوں نے بری چیزیں دیکھیں، جس سے ان کی مراد لاشیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھ، ٹانگیں اور سر بری طرح کانپ رہے تھے، مجھے ایسا لگ رہا تھا جیسے میں پتھر بن گیا ہوں۔

حکام کے مطابق حملہ آور مسجد کے اندر داخل نہیں ہو سکے اور اسکول کے تمام طلبہ محفوظ رہے۔

Comments

200 حروف