BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

وزیر اعظم نے ملک میں فضلے سے توانائی کی پالیسی بنانے کے لیے ٹاسک فورس کی منظوری دے دی

  • پاکستان نے قومی سطح پر ویسٹ ٹو انرجی پالیسی کی تیاری کے لیے اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس قائم کر دی
  • مقصد ملک بھر میں کچرے کے مؤثر انتظام اور متبادل توانائی کی پیداوار کو فروغ دینا ہے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں متبادل توانائی کے فروغ اور کچرے کے مؤثر انتظام کے لیے ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں سے متعلق قومی پالیسی کی تیاری کے لیے اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ٹاسک فورس ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں کے موجودہ فریم ورک کا جائزہ لے گی اور واضح حکمتِ عملی، ادارہ جاتی نظام اور عملدرآمد کے روڈ میپ پر مشتمل جامع قومی پالیسی تیار کرے گی۔

حکومت کے مطابق اس پالیسی میں نجی شعبے کی شمولیت کی حوصلہ افزائی اور ملک بھر میں ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں میں سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری ٹاسک فورس کے کنوینر ہوں گے۔

ٹاسک فورس میں وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، موسمیاتی تبدیلی اور بین الصوبائی رابطہ ڈویژنز کے وفاقی سیکریٹریز کے علاوہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بلدیات، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی محکموں کے سیکریٹریز بھی شامل ہوں گے۔

نجی شعبے کے نمائندوں کو بھی ٹاسک فورس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ٹاسک فورس ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں سے متعلق عالمی بہترین طریقہ کار کا جائزہ لے گی اور پاکستان میں اس شعبے کی ترقی میں حائل قانونی، ضابطہ جاتی، مالیاتی اور آپریشنل رکاوٹوں کی نشاندہی کرے گی۔

ٹاسک فورس کی شرائطِ کار میں ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں کے فروغ کے لیے قانون سازی اور ضابطہ جاتی اصلاحات کی تجاویز دینا بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ یہ ادارہ متعلقہ فریقین کے درمیان بہتر رابطہ کاری اور ملک میں ویسٹ ٹو انرجی منصوبوں کے مؤثر نفاذ کے لیے سفارشات بھی پیش کرے گا۔

Comments

200 حروف